ماڈیول

۴

سبق ٢- كھانا ، پینا اور صحت كے مسائل سے بچنا

کھانے کو بہتر بنائیں اور وزن کم ہونے سے روکیں۔

ڈیمینشیا کے آخری مراحل میں، ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کو چبانے اور نگلنے میں پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بوڑے ہونے اور ڈیمینشیا کی وجہ سے سونگھنے، چکھنے اور دیکھنے کی کم اہلیت بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ ان کا اثر اس شخص کی صحت پر پڑ سکتا ہے۔ افسردگی اور کھانے کا عادتوں میں تبدیلیاں کھانے اور ہاضمے کو بھی خراب کر سکتی ہیں۔

آئیے ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں

بشرہ  پچھلے ٩ سلوں سے ڈیمنشیا کے ساتھ رہرہی ہیں اور انکی بیٹی سنہ انکا خیال رکھتی ہے – کچھ عرصے سے سنہ دیکھرہی ہے کے انکی امی دن کے دوران سوتی رہتی ہیں – اس کی وجہ سے انکو کھانے کے وقت اٹھانا اور کھلانا بوہت مشکل ہوگیا ہے- سنہ کو لگتا ہے کے انکی امی کو بھوک نہیی لگی اور اسلیے وہ خامخوا انکی نیند نہیں خراب کرنا چاہتیں – کچھ دن پہلے بشرہ  کے چیک اپ ہوا اور اس میں پتا چلا کے صرف ٥ ھفتوں میں ان کا وزن ٢.٥ کلو کم ہوگیا ہے (جو انکی جسمانی چربی کا ٥% ہے)-

11/47