ماڈیول

۴

سبق ٣۔ غسل خانے کا استعمال اور پیشاپ اور آنتیں خالی کرنے پر قابو ہونے کی صلاحیت کا خیال۔

گھر کے باہر پیشاب کرنا

ڈیمینشیا کسی شخص کی اپنی ضرورتیں بتانے کی صلا حیت کو متاثر کرسکتی ہے، مثلاً غسل خانہ جانے کی ضرورت بتانا۔ اس کے علاوہ، ڈیمینشیا اس بات کی سمجھ کو متاثر کرسکتا ہے کہ کون سا کام گھر کے باہر کرنا ٹھیک ہے اور کون سے نہیں –

روز کا ٹوائلٹ شیڈول (toilet schedule) بنانے سے آپ اس طرح کہ حادثوں کو روک سکتے ہیں- اس بات کا پتا ہونا کہ وہ ڈیمنشیا سے پہلے کتنی دفعہ غسل خانہ استعمال کرتے تھے فائدمند ہوسکتا ہے- جس شخص کا آپ خیال رکھتیں ہیں ان کی روئیے سے آپ یہ پتا کر سکتے ہیں اگر ان کو غسل خانہ جانا ہے،  مثلاً اگر وہ چڑچڑے، تناؤ زدہ، پریشان یا بے چین ہو جاتے ہیں۔

آئیے ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں

زین اپنی امی نسرین کا خیال رکھتا ہے جن کو ٥ سال سے ڈیمنشیا ہے- زین عام طور پر اپنی امی کو محلےمیں خریداری کرنے کے لئے لے جاتے ہیں کیونکہ ان کو لوگوں سے مل جلنا پسند ہے-

زین نے نوٹ کیا ہے کے نسرین دن میں اپنے مثانے (بلیڈر-bladder) پر قابو نہیں رکھ پا تی ہیں-

اپنی سمجھ بوجھ چیک کریں

مثانے (بلیڈر-bladder) پر قابوختم ہونے کی صورت حال مین  کیا کرنا چاہئے-

آپ کے خیال سے زین کے لیے صحیح ردعمل کیا ہے؟ 

برائے مہربانی نیچے درست جواب منتخب کریں۔

20/47