ماڈیول ۴ سبق ١۔ کھانا اور پینا: کھانے كے وقت کو خوشگوار بنانا کھانے کے وقت ایک اچھا ماحول بنانا کھانے کا وقت خیال رکھنے والوں کے لیے ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کو اپنی توجہ اور حمایت دکھانے کا اچھا موقع ہوتا ہے۔ کھانے کے وقت کو خوشگوار ماحول بنانا انہیں کھانے اور پینے میں مدد کر سکتی ہے۔ آئیے دوبارہ ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں۔ کھانا گرانا شفیق کو الزائمر کی بیماری ہے اور وہ اپنے سب سے بڑے بیٹے کے ساتھ رہتے ہیں کیونکہ ان کی بیوی ایک سال پہلے فوت ہو گئی تھیں۔ اس فیملی میں اب چار نسلیں ہیں جو میز پر ایک ساتھ کھاتے ہیں۔ شفیق کھانے کے وقت کو دن کا بہترین وقت مانتے ہیں۔ کچھ دن سے، شفیق کے ہاتھوں نے کانپنا شروع کر دیا ہے اور وہ اکثر میز پر اور فرش پر کھانا بکھیر یا گرا دیتے ہیں۔ اپنی سمجھ بوجھ چیک کریںکھانے کے وقت ایک اچھا ماحول بنانا۔ آپ شفیق کے بیٹے کو اس مسلے کو کس طرح حل کرنے کا مشورہ دیں گے؟ برائے مہربانی اُن سب جوابات پر(✓) کا نشان لگائیں جو آپ کو صحیح لگتے ہیں۔ سب گھر والوں کے ساتھ مل کر کھانے کے وقت کے مسائل کو حل کرنے کے بہتر طریقیں سوچیں-اس کے والد کے کمرے میں ہی ان کے کھانے کے لیے ایک علیحدہ میز لگائیں، کیونکہ کھانا بکھیرنا اور گرانا باقی گھر والوں کو تنگ کر سکتا ہے۔شفیق کے لیے دکان سے کھانے اور پینے کی اسے چیزیں لیں جن کو گرانا مشکل ہے-صحیح جواب دکھائیں سب گھر والوں کے ساتھ مل کر کھانے کے وقت کے مسائل کو حل کرنے کے بہتر طریقیں سوچیں- یہ اچھا جواب ہے کیونکہ شفیق کا بیٹا ہر کسی کے لیے کھانے کے وقت ایک اچھا ماحول بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کے والد کے کمرے میں ہی ان کے کھانے کے لیے ایک علیحدہ میز لگائیں، کیونکہ کھانا بکھیرنا اور گرانا باقی گھر والوں کو تنگ کر سکتا ہے یہ فائدہ مند نہیں ہے کیونکہ علیحدگی شفیق کو غم یا ناراضگی کا احساس دلائے گی، جو انہیں صحیح سے کھانے یا پینے سے روک سکتی ہے۔ شفیق کے لیے دکان سے کھانے اور پینے کی اسے چیزیں لیں جن کو گرانا مشکل ہے- یہ اچھا جواب ہے کیونکہ شفیق کے بیٹے کو پتہ ہے کہ ان کے والد عام کانٹے چمچ سے گرانے کے بغیر کھا پی نہیں پاتے ہیں۔ ان کو فراہم کر کے، وہ اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر ر ہے ہیں۔ ایرر : براۓ کرم کم ازکم ایک جواب چننے>براۓ کرم ‘صحیح جواب دکھائیں’ پر کلک کریں>ایرر : براۓ کرم اپنا جواب ٹیکسٹ باکس میں ٹائپ کریں>