ماڈیول ۴ سبق ٣۔ غسل خانے کا استعمال اور پیشاپ اور آنتیں خالی کرنے پر قابو ہونے کی صلاحیت کا خیال۔ یہ سبق کیوں اہم ہے؟ غسل خانے کا صحیح استعمال نہ کرنا اور مثانے (bladder) اور آنتوں کی حرکت (bowel movements) پر قابو نہ رہنا ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے لوگوں کے لیے انفیکشن اور صحت کے دیگر مسائل، کم عزت نفس اور سماجی سرگرمیوں سے گریز کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس سبق سے مجھے کیسے مدد ملے گی؟ اس سبق سے آپ کو صحت کے مسائل کے بارے میں سوچنے کا، اور جس شخص کے آپ دیکھ بھال کرتے ہیں، ان کو غسل خانے کا صحیح سے استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔ آپ کیا سیکھیں گے؟ فرش پر پیشاپ کر دینے یا مثانہ (bladder) پر قابو ختم ہوجانے جیسے مسائل کے لیے کچھ حل امدادی آلات(incontinence aids) اور دیگر سامان استعمال کرنا۔