ماڈیول

۴

سبق ١۔ کھانا اور پینا: کھانے كے وقت کو خوشگوار بنانا

پانی کی کمی (دہیدرایشن )  کو روکنا

ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے لوگوں میں پانی کی کمی یا دہیدرایشن کا شکار ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

اس کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں

  • اپنی ضروریات کو بیان کرنے میں مشکل؛
  • پیاس کا پہلے سے کم محسوس ہونا؛
  • انکو پانی کا کم پوچھا جاتا ہے؛ اور،
  • ڈیمینشیا کے آخری مرحلے میں نگلنے میں مسائل۔

کوشش کریں کے جس شخص کا آپ خیال رکھتے ہیں وہ روزانہ ٨-١٠ گلاس (١٥٠٠- ٢٠٠٠ ملی لیٹر ) پانی لیں (اس میں برف ، سوپ، شربت ، اور جوس شامل ہے لیکن چی ور کافی نہیں)

شدید پانی کی کمی (دہیدرایشن )

ناصر کو الزائمر کی بیماری ہے،  لیکن وہ ابھی بھی اپنی بیوی، زینت کے بغیر کھا اور پی سکتا ہیں۔ ناصر کو چلنے پھرنے کا بہت شوق ہے- ایک دوپہر ، زینت نے دیکھا کہ ناصر بہت تھکے تھکے لگ رہا ہیں چلنے کے دوران، بہت آہستہ چل رہے ہیں اور کچھ دیر چلنے کے بعد وہ بیہوش بھی ہوگئے- اس کے بعد وہ ناصر کو ہسپتال لے کے گئی اور  ڈاکٹر نے ان کو بتایا  کے ناصر کو پانی کی کمی ہے- ہسپتال میں علاج کرانے کے بعد جب ان کی طبیعت ٹھیک ہوگئی تو ان کو گھر جانے دیا جاتا ہے

اپنی سمجھ بوجھ چیک کریں

(دہیدرایشن) شدید پانی کی کمی

ہسپیتال سے واپس گھر جانے کے بعد آپ زینت  کو اس صورتحال سے کس طرح سامنا کرنے کا مشورہ دیں گے؟

برائے مہربانی اُن سب جوابات پر(✓) کا  نشان  لگائیں جو آپ کو صحیح لگتے  ہیں۔

7/47