ماڈیول

۴

سبق ١۔ کھانا اور پینا: کھانے كے وقت کو خوشگوار بنانا

آئیے ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں

سیما ایک ہاؤس وائف تھیں اور کئی سالوں سے ہر دن اپنے فیملی کے لیے کھانا پکاتی تھیں۔ کچھ عرصے پہلے، ان کے شوہر فوت ہو گئے اور اب وہ اپنے بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں۔ عدیلہ، ان کی بہو، اب سارا کھانا بناتی ہے۔ سیما اپنے نئے گھر میں بہت اُداس ہیں اور کھانے کے وقت کہتی ہیں کہ اُن کو بھوک نہیں۔ وہ رات کے کھانے کے وقت سب خاندان والوں کے ساتھ بھی نہیں بیٹھتیں۔

اپنی سمجھ بوجھ چیک کریں

 کھانے کے وقت کو خوشگوار بنانا۔

آپ سیما کے گھر والوں کو اس صورتحال کو کس طرح حل کرنے کا مشورہ دیں گے؟

برائے مہربانی فہرست سے وہ جواب چننیں جو آپ کے خیال میں درست ہے۔

3/47