ماڈیول

۴

سبق ١۔ کھانا اور پینا: کھانے كے وقت کو خوشگوار بنانا

صحت کی بیماریاں 

صحت کی بیماریاں آپ کے کھانے پینے کی عادتوں پر اثر کرسکتی ہیں – نیچے دی گئ سرگرمی آپ کو ان بیماریوں سے جھیلنا سیکھائے گی-

سرگرمی

صحت کی بیماریاں 

ناقص بھوک (کھانے کا دل نہ چاہنا)

 تبدیلیاں جو آپ  نے شاید دیکھی ہیں

تجویز جن کو آپ آزما سکتے ہیں

  • کھانے کو دلکش بنائیں: مختلف بافتیں، فلیور، خوشبوئیں، ذائقے، آوازیں، اور رنگ استعمال کریں جس سے اس شخص کو مزہ آتا ہو۔ 
    •  فہرست
  • اکیلے کھانے کے بجائے، فیملی کے ساتھ کھائیں
  • کھانے کے وقت ان کے پسندیدہ گانے لگائیں
  • جسمانی سرگرمیاں بڑھائیں جنہیں وہ دن میں کر سکتے ہوں

دانت میں درد

  • پوچھیں کہ ان کو درد ہو رہی ہے یا نہیں
  • ان سے پوچھیں کے درد کس جگہ پے ہورہی ہے
  • چیک کریں اگر ان کے کوئی دانت ہل رہے ہیں یا منہ میں السر(زخم) وغیرہ ہیں
  • ڈاکٹر یا دانتوں کے ڈاکٹر سے مدد طلب کریں

مصنوعی دانت (ڈینچر) جو صحیح طرح فٹ نہیں

  •  دانت کے درد کے لئےاوپر دیں گئے تجاویز دیکھیں
  • چیک کریں کہ مصنوعی دانت اچھی حالت میں ہیں اور صحیح سے فٹ ہیں

جسم میں درد

  •  پوچھیں اگر ان کو درد ہورہی ہے
  • درد کی جگہ کی طرف اشارہ کرنے کو کہیں
  •  ڈاکٹر کی مدد لیں

٧ دنوں سے رفع حاجت (باؤل موومنٹ) نا ہونا۔

  • ڈاکٹر کی مدد لیں
  • مسئلہ حل ہونے پر:
    • کھانے میں فائبر بڑھا دیں
    •  پانی اور دیگر مشروبات کا پینا زیادہ کردیں
    • جسمانی سرگرمی بڑھائیں

اسہال (پیٹ خراب ہونا) 

  •  ڈاکٹر کی مدد لیں

دوا سے ضمنی اثرات

  • ڈاکٹر کی مدد لیں

یاد داشت زائل ہونا؛ کھانا یا پینا بھول جانا

  • اس شخص کو باقاعدگی سے کھانے اور پینے کی یاد دلائیں
  • کھانے اور پینے کا نمونہ پیش کریں (یعنی اس شخص کے ساتھ کھانا اور پینا)
  • کھانے کے اوقات کے بیچ میں اسنیکس فراہم کریں

افسردگی

  • ڈاکٹر کی مدد لیں

وزن کم ہونا

  •  کھانے کا مقدار بڑھائیں
  • ان کو ان کے پسند کے کھانے لا کہ دیں
  • کھانے کا ذائقہ بڑھائیں کیونکہ ممکن ہے اس شخص کا کھانا چھکنے کی صلاحیت خراب ہوگئے ہے
  • ڈاکٹر کی مدد لیں

وزن بڑھنا

  • کھانے اور پینے کا نمونہ پیش کریں (یعنی اس شخص کے ساتھ کھانا اور پینا)
  • تھوڑے تھروے حصوں میں کھانا دیں
  • جب وہ شخص بتائے کہ ان کا پیٹ بھر گیا ہے تو کھانے کی پلیٹ لیں جایئں-
  • کم کیلوری والی اسنیکس فراہم کریں
6/47