ماڈیول ۴ سبق ٣۔ غسل خانے کا استعمال اور پیشاپ اور آنتیں خالی کرنے پر قابو ہونے کی صلاحیت کا خیال۔ (Using incontinence aids and equipment) امدادی آلات اور دیگر سامان استعمال کرنا ڈیمینشیا کے آخری مراحل میں، ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے لوگ اپنے مثانہ (بلیڈر- bladder) اور آنتوں کی حرکت (باؤل موومنٹ- bowel movements) پر کنٹرول نہیں کر سکتے ہیں۔ امدادی آلات یا دیگر سامان استعمال کرنے سے پہلے آپ کو کسی ڈاکٹر سے اس کی وجہ جانی چاہیے ہے کیونکے یہ قابل علاج اور اس وجہ سے قابل رجوع ہو سکتا ہے۔ تجویز مثانہ (بلیڈر) اور آنتوں کی حرکت (باؤل موومنٹ) کہ لئے بہت سے قابل ضیاع (disposable) اور قابل دھلائی امددای(washable) آلات، پیڈ اور دیگر سامان موجود ہے۔ اس لئے خریدنے سے پہلے آپ کو ان کی قیمت، فائدہ، آرام، اور سہولت دیکھنی چاہیے- بستر تک محدود مردوں کے لیے، پیشاب کے لیے یورینل سے مدد مل سکتی ہے۔ کچھ یورینل پیچھے کی طرف پیشاب بہنے کو بھی روک سکتے ہیں۔