ماڈیول

۴

سبق ٢- كھانا ، پینا اور صحت كے مسائل سے بچنا

دمکشی کے نمونیا سے بچنا

 اگر وہ فرد ڈیمینشیا کے آخری مراحل میں ہے تو، انہیں نگلنے میں پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے پھیپھڑے کا انفیکشن (lung infection) ہو سکتا ہے جس کو دم کشی والا نمونیہ (aspiration pneumonia) کہا جاتا ہے۔ دم کشی والا نمونیہ تب ہوتا ہے جب کھانا غلط نالی میں جانے کی وجہ سے پیٹ کی بجائے پھیپھڑوں میں چلا جاۓ۔ اس کی وجہ سے انفیکشن ہو سکتا ہے۔ ان جان لیوا مسائل سے بچنے کے لیے کھانے اور پینے کے طریقوں کو تبدیل کرنی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ 

آئیے ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں

شہناز پچھلے ١٠ سالوں سے ڈیمنشیا کے ساتھ جی رہی ہیں اور وہ بستر تک محدود ہیں – ان کے شوہر، احمد، ان کو محفوظ طریقے سے کھانے میں مدد کرتے ہیں- کچھ دن پہلے انہونے دیکھا کہ شہناز کو نرم کھانا، جیسے کہ کچڑی، دال اور کھیر وغیرہ، کھا تے ہوۓ مشکل ہورہی ہے اور وہ کچھ بھی پیتے ہوے  کھانسانا شروع کردے تی ہیں-ان کو بہت تیز بخار بھی ہے جس کی وجہ سے ان کو  ہسپتال میں داخل کرنا  پڑتا ہے-

ڈاکٹر ان کو بتاتے ہیں کہ شہناز کو  دم کشی  کا نمونیا ہے- ہسپتال میں  ایک مہینے کہ علاج کے بعد شہناز بہتر محسوس کرنا شروح کرتی ہیں اور وہ ہسپتال سے گھر واپس آجاتی ہیں- ڈاکٹرنے آئندہ دم کشی والا نمونیہ روکنے کے لیے شہناز کے لیے گھر پر صحت مند، نرم کھانے اور گاڑھی پینے کی چیزیں استعمال کرنے کی تجویز کی ہے۔

اپنی سمجھ بوجھ چیک کریں

محفوظ طریقے سے کھانے میں کسی شخص کی مدد کرنا

آپ کے خیال سے احمد کو کیا کرنا چاہیے؟ 

 برائے مہربانی اُن سب جوابات پر (✓) کا  نشان  لگائیں جو آپ کو صحیح لگتے  ہیں۔

تجویز

  • اگر ڈیمنشیا کے ساتھ جینے والے شخص کو نگلنے میں مشکل ہورہی ہے تو اپنے جی پی (GP) سے بات کریں- وہ آپ کو کسی سپیچ یا لینگویج تھیراپسٹ سے مشورہ کرنے کو کہیں گے، جو ڈیمنشیا کے مریضوں میں نگلنے کے مسائل کو نمٹنے میں مدد دیتا ہے-
  • ایک نرم اور صحت مدن غزہ ہاتھ سے الیکٹرک بلینڈر (electric blender) کی مدد کہ بغیر بھی بن سکتی ہے- مکئ کے آٹے کو پانی یا دیگر مائعات میں ملا کر پکایئں اور اس میں چمچ ہلائیں جب تک وہ گاڑھا ہوجائے-
  • نوٹ: کمرشل اسٹر- ان تھکنرز (commercial stir-in thickeners) سپرمارکیٹوں میں دستیاب ہیں۔
14/47