ماڈیول ۴ سبق ۴- ڈیمنشیا والے شخص کا ذاتی خیال رکھنا روزکپڑے پہننا، دانتوں کا خیال رکھنا اور نہانے میں مدد کرنے کے لیے تجاویز۔ صحیح کپڑے چننے میں یا مناسب طریقے سے پہننے میں مشکلات ڈیمینشیا صحیح کپڑے چننے میں یا مناسب طریقے سے پہننے میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے- آپ کپڑے چننے اور ایسے اچھے انداز میں پہننے میں اس شخص کی مدد کر سکتے ہیں جس کی آپ دیکھ بھال کرتے ہیں۔ آپ کو ان کی ایسی مدد کریں، جس سے انہیں اپنی صلاحیتوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا موقع ملے۔ جب تک ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص یہ کام خود کر سکتا ہے، تب تک آپ کو یہ کام اپنے اپرنہیں لینا چاہیے۔