ماڈیول ۴ سبق ۴- ڈیمنشیا والے شخص کا ذاتی خیال رکھنا ذاتی دیکھ بھال میں مدد کرتے ہوئے، جب بھی ممکن ہو، ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کی پسند ناپسند پوچھیں اور ان کی پسند کا احترام کریں۔ انہیں یقین دلائیں کہ وہ محفوظ اور مطمئن ہیں۔ ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے لوگ ذاتی دیکھ بھال کے دوران لڑ سکتے ہیں یا شدید غصہ بھی کرسکتے ہیں- اس کے بارے میں پڑنے کی لئے سبق ٣- موڈیول٥ میں غصہ کو دیکھیے- تجویز نیچے کچھ نہانے میں مدد کرنے کی تجاویز ہیں دن کے ان وقتوں کا اندازہ لگیں جب جن کا آپ خیال رکھتے ہیں نہانا پسند کرتے ہیں شاور یا ٹب کی جگہ سپنج باتھ (sponge bath) دیں- (نوٹ: ٹب خاص طور پرمشکل ہوتے ہیں کیونکہ وہ گرنے کا سبب بن سکتے ہیں اور دیکھ بھال کرنے والے کے لیے ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کو اٹھا کر ٹب سے باہر کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔) اگر شاور یا باتھ ٹب استعمال کر رہے ہوں تو ایسی میٹ کا استعمال کریں جس سے پھسل نہ سکیں۔ خاص قسم کی کرسی یا سامان جیسے کے بھروسہ لینے کے لئے ہینڈل اور شاور والی کرسی مدد کر سکتی ہیں۔ ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے لوگ جو پانی سے خوفزدہ ہوتے ہیں، ان کے لیے پانی کا بہاؤ کم کرنے کی کوشش کریں۔