ماڈیول ۴ سبق ۴- ڈیمنشیا والے شخص کا ذاتی خیال رکھنا آئیے ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں طاہر کو الزائمر کا مرض ہے اور ان کا خیال ان کی بیوی منیزہ کرتی ہیں۔ طاہر ہمیشہ اپنے کپڑے اگلے دن کے لیے شام میں ہی باہر رکھ دیا کرتے تھے۔ کچھ عرصے سے، منیزہ کو پتہ چلا کہ طاہر یہ کام کرنا بھول جاتے ہیں اور روزانہ وہی کپڑے پہننے پر مائل ہوتے ہیں- منیزہ نے یہ بھی دیکھا کہ طاہر اپنی کامیز کے کچھ بٹن بغیر بند کیے چھوڑ دیتے ہیں، ان کی بیلٹ کا بکل نہیں لگا ہوتا ہے اور اپنے جوتے کے فیتے (لیسس) باندھنا بھول جاتے ہیں۔ اپنی سمجھ بوجھ چیک کریںلباس پہننا۔ آپ کے خیال سے منیزہ کے لیے صحیح ردعمل کیا ہے؟ برائے مہربانی نیچے درست جواب منتخب کریں۔ طاہر کو بتائیں کہ انہیں اپنا حلیہ بہتر کرنے کی ضرورت ہے، طاہر کو کپڑے چننے اور انہیں پہننے میں مدد کریں۔طاہر کو اپنے کپڑے شام میں ہی باہر رکھ دینے کو کہیں اور ان کو ایسی شلوار پہننے کو کہیں جس میں ناڑا باندھنے کی ضرورت نہ ہو یا ایسے جوتے جن میں فیتوں (لیسس) نہ ہوں-صحیح جواب دکھائیں طاہر کو بتائیں کہ انہیں اپنا حلیہ بہتر کرنے کی ضرورت ہے، طاہر کو کپڑے چننے اور انہیں پہننے میں مدد کریں۔ یہ جواب معاون نہیں ہے۔ اس میں طاہر کی غلطی نہیں ہے کہ انہیں یہ کام کرنا مشکل لگ رہا ہے۔ کچھ اضافی مدد سے، طاہر اب بھی خود سے تیارہو سکتے ہیں۔ طاہر کو اپنے کپڑے شام میں ہی باہر رکھ دینے کو کہیں اور ان کو ایسی شلوار پہننے کو کہیں جس میں ناڑا باندھنے کی ضرورت نہ ہو یا ایسے جوتے جن میں فیتوں (لیسس) نہ ہوں-آپ کا جواب صحیح ہے! اس سے طاہر خود سے کپڑے پہننے کے قبل ہونگے، جس سے ان میں خود افادیت بھی بوڑھے گی۔ ایرر : براۓ کرم کم ازکم ایک جواب چننے>براۓ کرم ‘صحیح جواب دکھائیں’ پر کلک کریں>ایرر : براۓ کرم اپنا جواب ٹیکسٹ باکس میں ٹائپ کریں>