ماڈیول

۴

سبق ٥۔ روزانہ کی مصروفیت

آئیے ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں

 شیریں کو ڈیمینشیا ہے اور وہ صبح میں تیار ہونے کے فوراً بعد چائے پینے کی عادی ہیں۔ ان کی بیٹی اسما اپنی ماں کو ہر روز سیر کرنے کی ترغیب دینا چاہتی ہے، جیسے کہ ڈاکٹر نے تجویز کی ہے۔ اسما  اپنی ماں کے عام معمول سے واقف نہیں ہے، لہذا جب وہ ناشتے کے بعد ہی شیریں کوسیر کے لیے لے جانے کی کوشش کرتی ہے تو شیریں انکار کر دیتی ہیں۔

اپنی سمجھ بوجھ چیک کریں

صبح کے معمولات۔

آپ کے پاس اسما  کے لیے کیا تجاویز ہیں؟

برائے مہربانی نیچے دیے گئے جوابات  میں سے درست جواب چننیں۔

ذہن میں رکھیں

جب تک ممکن ہو معمولات (ایسی چیز جسے ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والا شخص ہر روز یا لگ بھگ روزانہ انجام دیتا ہے) برقرار رکھنا اہم ہے۔ اس سے الجھن، اشتعال، بے چین اور بیزاری سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس سے اس شخص کے وقار کا اعزاز کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ ایک لمحے کے لیے اس بارے میں سوچیں کہ اگر آپ کے معمولات تبدیل ہوجائیں یا کوئی اور شخص ان کا منصوبہ بنائے تو آپ کو کیسا محسوس ہو سکتا ہے۔

41/47