ماڈیول

۴

سبق ١۔ کھانا اور پینا: کھانے كے وقت کو خوشگوار بنانا

 سرگرمی

 کھانے سے متعلق سرگرمیاں

آپ کی نظر میں جن شخص کا آپ خیال رکھتے ہیں وہ مندرجہ ذیل فہرست میں سے کن سرگرمیوں میں ابھی بھی حصہ لے سکتے ہیں جن میں ان کو مزہ بھی آئے۔

کھانے سے متعلق سرگرمیاں

مثال

 ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کو چننے دیں کہ ناشتہ ، لنچ اور ڈنر کے لیے وہ کون سے کھانے پینے کی چیزیں خریدنا پسند کریں گے۔

ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کو سبزی کاٹنے ، کھانے میں چمچ ہلانے اور كھانا پکانے میں مدد کرنے دین۔

ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کو ناشتہ، لنچ اور ڈنر کے لیے میز لگانے دیں۔

 ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کو میز سے چیزیں اُٹھانے دیں اور میز صاف کرنے دیں۔

ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کو برتن سنک میں رکھنے یا برتن کو دھونے اور سکھانے دیں۔

تجویز

اگر آپ کو لگتا ہے كے جس شخص کا آپ خیال رکھتے ہیں وہ ان میں سے کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینا چاہیں گے اور ان کو اِس سے مزہ بھی اۓ گا تو آپ اگلی بار ان کو ان سرگرمیوں میں شامل ہونا کا پوچھ سکتے ہیں اور اِس میں انکی مدد بھی کر سکتے ہیں۔

4/47