ماڈیول

۴

سبق ٥۔ روزانہ کی مصروفیت

 شام میں

بعض اوقات ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے لوگ، دوپہر کے اخر میں یا شام میں زیادہ پریشان، جارحیت الجھن زدہ ہو جاتے ہیں۔ اسے اکثر ‘سن ڈاؤننگ’ کے حوالے سے ذکر کیا جاتا ہے۔ یہ چیز دیکھ بھال کرنے والے کے لیے خاص طور پر افسردہ کن ہو سکتی ہے۔ سن ڈاؤننگ کی قطعی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن معمول سے محروم ہونا ایک وجہ ہو سکتی ہے۔ اس شخص کو دن کے اس وقت میں کرنے لائق کوئی بامعنی کام دیں۔

آئیے ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں

شیریں کو ہر روو 12:00 سے 15:00 تک کمیونٹی سنٹر جانا پسند ہے۔ وہ وہاں لنچ کرتی ہیں اور دوستوں سے مل کر ایک ساتھ سرگرمیاں انجام دیتی ہیں۔ شروع میں شیریں وہاں خود ہی چلی جاتی ہیں لیکن ان کی یاداشت کا زیاں مزید شدید ہونے پر، وہ سنٹر تک جانے کا اپنا راستہ اب تلاش نہیں کر پاتی ہیں۔ اسما  دوسرے فیملی ممبر سے شیریں کو سنٹر تک لے جانے اور انہیں واپس گھر لانے کو کہتی ہے۔ یہ تھوڑے عرصے کے لیے اچھی طرح کارگر ہوتا ہے لیکن آخر کار وہ فیملی ممبر شیریں کو نہیڻ لے جاسکتا ہے۔ اسما  کو معلوم نہیں ہے کہ کیا کرنا ہے کیونکہ وہ ہر دو پہر کو شیریں کے ساتھ نہیں ہو سکتی ہے۔

اپنی سمجھ بوجھ چیک کریں

گھر سے باہر سرگرمیاں اور دلچسپیاں برقرار رکھنا۔

آپ کے پاس اسما  کے لیے کیا تجاویز ہیں؟

برائے مہربانی ذیل کے جوابات سے درست جواب منتخب کریں۔

ذہن میں رکھیں

آپ جس شخص کی دیکھ بھال کرتے ہیں، ان کے روزانہ کے معمولات کا احترام کرنا اور جب تک ممکن ہو انہیں برقرار رکھنا اہم ہے۔

جب یہ مزید ممکن نہ ہو تو، معمول کو اپنی بہترین اہلیت کی حد تک موافق بنائیں تاکہ ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کے لیے جو سرگرمیاں اہم ہیں انہیں جب تک ممکن ہو تب تک برقرار رکھا جائے۔

44/47