ماڈیول

۴

سبق ۴- ڈیمنشیا والے شخص کا ذاتی خیال رکھنا

یہ سبق کیوں اہم ہے؟

ڈیمینشیا، اپنی ذاتی خیال یا دیکھ بھال برقرار رکھنے کی صلاحیت ، مثلاً، دانت صاف کرنے، نہانے اور سجنے سنورنے یا تیار ہونے کو متاثر کر سکتا ہے۔ لہذا، ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے فرد کو اپنا خیال رکھنے میں مدد کرنا بہت اہم ہے۔ خود کا برا خیال رکھنا ڈیمینشیا والے لوگوں کے لیے انفیکشن اور صحت کے دیگر مسائل، کم عزت نفس اور سماجی سرگرمیوں سے گریز کا سبب بن سکتی ہے۔

اس سبق سے مجھے کیسے مدد ملے گی؟

اس سبق سے آپ کو جس شخص کا آپ خیال رکھتیں ہیں ان  کی صحت کے خدشات کے بارے میں سوچنے اور اپنا خیال رکھنے میں ان کا ساتھ دینے میں مدد ملے گی۔

آپ کیا سیکھیں گے؟

  • ذاتی نگہداشت آسان بنانے کے لیے ماحول میں کچھ تبدیلیاں لائیں۔
  • روزکپڑے پہننا، دانتوں کا خیال رکھنا اور نہانے میں مدد کرنے کے لیے تجاویز۔
26/47