ماڈیول ۴ سبق ۴- ڈیمنشیا والے شخص کا ذاتی خیال رکھنا آئیے ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں مریم کو الزائمر کا مرض ہے، لیکن وہ کسے گھر والے کی مدد کے بغیر خود کی دیکھ بھال کرسکتی ہیں۔ کچھ دن سے، ان کے شوہر، محمد نے غور کیا کہ وہ صبح اٹھ کر بال برش اور کپڑے نہیں بدل رہیں جیسے وہ عام طور پے کیا کرتی ہیں- اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں- ایک وجہ افسردگی ہے- افسردگی کے بارے میں اورجاننے کے لئےسبق ۴- افسردگی، پریشانی اور محسوس نہ کرنا دیکھیں اپنی سمجھ بوجھ چیک کریںذاتی حفظان صحت (ہائجین) کو بہتر کرنا آپ کے خیال سے محمد کے لیے صحیح جواب کیا ہے؟ برائے مہربانی نیچے درست جواب منتخب کریں۔ ان کی بہو سے کہیں کہ مریم کو میز سے غسل خانہ تک لے جائے اور نہانے اور کپڑے بدلنے میں ان کی مدد کرے۔ذاتی دیکھ بھال کے لئے جو چیزیں چاہیے ہوتی ہیں وہ جس ترتیب میں استعمال ہوتے ہیں اسی ترتیب میں رکھیں، اور مریم کے پڑھنے کے لیے ہر چیز پر بڑے بڑے لفظوں میں انکا نام مختلف رنگوں میں لکھیں۔صحیح جواب دکھائیں ان کی بہو سے کہیں کہ مریم کو میز سے غسل خانہ تک لے جائے اور نہانے اور کپڑے بدلنے میں ان کی مدد کرے۔ یہ صحیح جواب نہیں ہے. محمد کو سب سے پہلے یہ پتہ کرنے کی ضرورت ہے کہ صبح میں ذاتی دیکھ بھال کا خیال نہ رکھنے کی وجہ کیا ہے۔ اور ان کو پہلے اپنی بیوی سے یہ پوچھنے ک ضرورت ہے کہ کیا انہیں اپنی بہو سے مدد چاہیے ہے۔ نہیں پوچھنے سے وہ ناراض ہو سکتی ہیں۔ ذاتی دیکھ بھال کے لئے جو چیزیں چاہیے ہوتی ہیں وہ جس ترتیب میں استعمال ہوتے ہیں اسی ترتیب میں رکھیں، اور مریم کے پڑھنے کے لیے ہر چیز پر بڑے بڑے لفظوں میں انکا نام مختلف رنگوں میں لکھیں۔ یہ اچھا جواب ہے- ڈیمنشیا کے ساتھ جینے ولے لوگ مختلف چیزیں تلاش کرنے کی صلاحیت کھو سکتے ہیں جو سامنے ظاہر نہیں۔ ان کے لیے یہ تلاش آسان بنانا بہت ضروری ہے۔ ایرر : براۓ کرم کم ازکم ایک جواب چننے>براۓ کرم ‘صحیح جواب دکھائیں’ پر کلک کریں>ایرر : براۓ کرم اپنا جواب ٹیکسٹ باکس میں ٹائپ کریں> تجویز نیچے کچھ تجاویز ہیں جو ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے لوگوں کو چیزوں کی جگہیں تلاش کرنے، اور ذاتی دیکھ بھال کی سرگرمیاں انجام دینے میں مدد کر سکتی ہیں۔ غسل خانہ یا ٹوائلٹ تلاش کرنا: غسل خانے کے دروازے پر کوئی تصویر یا کچھ لکھ لر لگائیں یا خود ان کو غسل خانے کا راستہ دکھائیں- ذاتی دیکھ بھال کے سامان تلاش کرنے کے لیے: غسل خانے میں ہر ایک چیز کو دیکھنا آسان بنائیں، چیزوں پر ان کے نام کا لیبل لگائیں، چیزوں کی نشاندہی کرنے کے لیے غسل خانے کی دیوار پر تصاویریں یا رنگبرنگے الفاظ لکھ کر لگائیں جو ذاتی دیکھ بھال کے سامان کی طرف اشارہ کر رہے ہوں- نلکا بند یا چلانے میں مدد کے لیے: نلکے کو بند یا چلانے کی طرف (ڈائریکشن) پر مختلف رنگ کے لیبل لگائیں، ان کو سمجھائیں کے نلکا کس طرح بند یا چلاتا ہے اور اگر ضرورت ہو تو اس میں ان کی مدد کریں۔