ماڈیول

۴

سبق ۴- ڈیمنشیا والے شخص کا ذاتی خیال رکھنا

 اپنے دانت صاف کرنے میں مشکلات

ڈیمینشیا نہ صرف یاد داشت کو، بلکہ تنظیم(organization)،(concentration) باہمی ربط ضبط(coordination) اور ارتکاز کو بھی متاثر کرتا ہے، جو منہ کا خیال کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ منہ کی صحیح خیال نہ رکھنے سے بھوک کا کم ہونا، خراب سانس، دانتوں یا مسوڑھوں کے انفیکشن اور صحت کے دیگر مسائل سے ہوتا ہے۔

منہ کی صفائی میں مدد کرنے کا مقصد یہ ہے کے آپ ڈیمنشیا کے ساتھ رہنے والے شخص کو اپنی باقی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرنے میں مدد کریں۔

آئیے ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں

فاروق کو الزائمر کا مرض ہے لیکن وہ مدد کے بغیر دانت برش کرسکتا ہے- فاروق کی بیوی، سمینہ نے کچھ دن سے غور کرنا شروع کیا کے ان کے شوہر غسل خانے میں بہت گند مچاتے ہیں جس کی وجہ سے سنک کے اردگرد اور فرش پر ٹوتھ پیسٹ لگا ہوتا ہے- انہونے یہ بھی دیکھا ہے کے فاروق اپنے دانتوں کی صفائی ویسے نہیں کرتے ہیں جس طرح وہ عام طور پر کیا کرتے تھےاور وہ اپنے مصنوعی دانت (دینچر- dentures ) بھی خود سے نہیں لگا ہیں ۔ پا تے

اپنی سمجھ بوجھ چیک کریں

منہ کی دیکھ بھال کو فروغ دینا۔

آپ کے خیال سے سمینہ کے لیے صحیح ردعمل کیا ہے؟

برائے مہربانی نیچے درست جواب منتخب کریں۔

31/47