ماڈیول

۴

سبق ۴- ڈیمنشیا والے شخص کا ذاتی خیال رکھنا

ذاتی دیکھ بھال اور نہانے میں مشکلات

ڈیمینشیا اپنے بالوں کو دھونے اور نہانے کی صلاحیتوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والا فرد اپنی ذاتی دیکھ بھال میں کسی اور کی مداخلت کو اپنی رازداری، حفاطت اور سیکیورٹی پر حملہ کے بطور دیکھ سکتے ہیں اور اس لئے مدد سے انکار سکتے  ہیں۔

آئیے ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں

بابر کو الزائمر کا مرض ہے اور ان کی بیوی، ممتاز،  ان کی دیکھ بھال کرتی ہیں- لیکن بڑھاپے کی وجہ سے اب ممتاز اپنے شوہر بابر کو نہلا نہیں سکتی ہے-  لہذا گھر والوں نے فیصلہ کیا ہے کے بابر کے تینوں بیٹے باری باری اپنے ابو کی نہانے میں مدد کریں گے-

سب سے بڑا بیٹا بہت تمیزدار ہے اور بابر کو تسلی دیتا ہے کے انہیں بہت آرام اور خیال سے نہلاے گا- وہ اپنے ابو کو غسل خانے لے جا کر ان کے کپڑے اتارنے شروع کرتے ہیں تو بابر اچانک سے اس کو دھکا دیتے ہیں، اس پر چیختے ہیں اور اسے چلے جانے کو کہتے ہیں۔

اپنی سمجھ بوجھ چیک کریں

 نہانے میں مدد لینے سے مخالفت

آپ کے خیال سے بابر کے گھر والوں کے لیے صحیح جواب کیا ہوگا؟ 

برائے مہربانی نیچے درست جواب منتخب کریں۔

33/47