ماڈیول ۴ سبق ٥۔ روزانہ کی مصروفیت یہ سبق کیوں اہم ہے؟ ایسی مصروفیات اور سرگرمیاں برقرار رکھنا اہم ہے جن سے ڈیمینشیا کے ساتھ رہنے والے شخص اچھی طرح واقف ہوں کیونکہ اس کہ ذریعہ آپ ان کے دن کو خوشگوار بنا سکتے ہیں- اس سبق سے مجھے کیسے مدد ملے گی؟ آپ یہ سیکھیں گے کے کیسے ان کی روزانہ کی مصروفیات / معمول کو تبدیل کرنا ہے جیسے جیسے ان کی صلاحیتوں میں بدلاؤ آرہا ہے- آپ کیا سیکھیں گے؟ ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کے لیے دن کے دوران کی مصروفیت / معمول قائم کرنا۔ روزانہ کی مصروفیت / معمول کو ڈیمنشیا کے ساتھ رہنے والے شخص کی بدلتی صلاحیتوں کے مطابق تبدیل کرنا-