ماڈیول

۴

سبق ٢- كھانا ، پینا اور صحت كے مسائل سے بچنا

جس شخص کا آپ خیال رکھتیں ہیں انکو بحفاظت کھانے میں اور دم کشی  کے نمونیا سے بچانا میں مدد کریں

ناقابل کھانا چیزیں

منصور پچھلے ١٠ سالوں سے ڈیمنشیا کے ساتھ رہ رہے ہیں اور انکی بیوی شبانہ انکا خیال رکھتی ہے- شبانہ نے ان پے غور سے نظر رکھنا شروع کردیا ہے- کچھ دن سے شبانہ نوٹ کرہی ہے کے جو صابن انہونے کچن اور باتھروم میں رکھے تھے وہ غا یب ہوگئے ہیں- انہونے اپنے شوہر کو میز پے پڑے پھول بھی کھاتے ہوۓ دیکھا ہے- اس کے علاوہ انہونے منصور کو کچن میں سے سرسوں کا تیل اور برتن دھونے کے صابن کی بوتل بھی غلطی سے پیتے دیکھا ہے-

ہوسکتا ہے کے ڈیمنشیا کے مریض اس بات کا فرق نہ کر پائیں کے کون سی چیز کھانے کی ہے اور کون سی نہیں- وہ بھوک لگنے پر اپنے قریب پڑی ہوئی کوئی ایسے چیز بھی کھا سکتے ہیں جو کھانے کے قبل نہیں ہے- اس لیے ضروری ہے کہ ایسی چیزیں اور کیمیکلز انسے دور کسی محفوز جگہ پر رکھی جائیں-

اپنی سمجھ بوجھ چیک کریں

ناقابل کھانا چیزیں

آپ کے خیال سے شبانہ کو کیا کرنا چاہیے؟ 

برائے مہربانی اُن سب جوابات پر (✓) کا  نشان  لگائیں جو آپ کو صحیح لگتے  ہیں۔

13/47