ماڈیول ۵ سبق ١۔ رویے میں تبدیلیوں کا تعارف رویے میں تبدیلیوں کے سائیکل کو سمجھنا رویے میں تبدیلی اور اس تبدیلی کے بعد اور پہلے کا رویہ سمجھنا بہت ضروری ہے- کبھی کبار آپ رویوں کو کم یا روک بھی سکتے ہیں اگر آپ اس بات پے غور کریں کے اس سے پہلے کیا ہوا یا اس رویے کی وجہ کیا ہے- آئیے ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں جس شخص کا آپ خیال رکھتے ہیں، نور کو اس ہی طرح کا ڈیمینشیا ہے۔ ان کی ساتھی امن ان کا خیال رکھتی ہیں جس طرح آپ اپنے فیملی ممبر یا دوست کا رکھتے ہیں۔ امن اکثر نور سے پوچھتی ہیں کہ کیا انہے یاد ہے کہ پچھلے ہفتے کون ملنے آیا تھا یا کل انہونے ڈنر میں کیا کھایا تھا۔ نور کو یہ چیزیں یاد نہیں ہیں اور وہ تنگ ہو جاتی ہیں۔ اس لئے امن مایوس محسوس کرتی ہیں۔ اس سے پہلے کیا ہوتا ہے؟ امن نور سے سوالات پوچھ رہی ہیں رویہ نور سوالوں کا جواب نہیں دے پاتی ہیں اور تنگ ہو جاتی ہیں رویے کے جواب میں خیال رکھنے والے کا ردعمل امن مایوس محسوس کرتی ہیں