ماڈیول ۵ سبق ۶۔ مغالطے اور وہم یہ سبق کیوں اہم ہے؟ غیر حقیقی خیالات اور جو چیزیں موجود نہ ہوں وہ نظر آنا (مغالطے اور وہم ) ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص اور خیال رکھنے والے کے لیے کافی پریشان کن ہو سکتے ہیں۔ اس سبق سے مجھے کیسے مدد ملے گی؟ اس سبق سے آپ کو مغالطے اور وہم روکنے یا کم کرنے کے طریقے تلاش کرنے اور آپ ان پر جس طریقے سے ردعمل کرتے ہیں ان کو تبدیل کرنے کے طریقے سیکھیں گے۔ میں کیا سیکھوں گا؟ ڈیمینشیا والے لوگوں کو غیر حقیقی خیالات کیوں آتے ہیں اور جو چیز موجود نہیں ہے وہ کیوں دکھائی یا سنائی دیتی ہے۔ مغالطوں اور واہموں کو کیسے روکا یا کم کیا جائے؟