ماڈیول ۵ سبق ۳۔ جارحیت (شدید غصہ) جارح رویے پر کس طرح ردعمل کریں؟ جارح رویے پر ردعمل کرنے کے بہت سارے طریقے ہیں۔ کچھ اچھے ہیں، دوسرے نہیں ہیں۔ نیچے کی مشق میں آپ مزید جان سکتے ہیں۔ 2. اپنی سمجھ بوجھ چیک کریںجارح رویے کو سمجھنا۔ براہ کرم بتائیں کہ آپ کے خیال سے اچھے ردعمل کیا ہیں۔ طارق یوں کر سکتا تھا: خود کو زاکر کی صورتحال میں رکھتا اور یہ سمجھنے کی کوشش کرتا کہ زاکر نہانا کیوں نہیں چاہتے۔منطقی (logical) انداز میں وضاحت کرتا کہ انہیں کیوں نہانا چاہیے۔ دور ہو جاتا اور بعد میں واپس آتا۔ سکون بخش موسیقی چلاتا جو زاکر کو پسند ہو۔ اپنے ابو کا وقار اور رازداری برقرار رکھتا۔ وہ انہیں لبادہ یا تولیے میں رکھ سکتا تھا یہاں تک کہ وہ واقعی نہا لیتے۔اپنے ابو کو بہر حال نہانا شروع کرنے پر مجبور کرتا۔ صحیح جواب دکھائیں خود کو زاکر کی صورتحال میں رکھتا اور یہ سمجھنے کی کوشش کرتا کہ زاکر نہانا کیوں نہیں چاہتے۔ صحیح۔ منطقی (logical) انداز میں وضاحت کرتا کہ انہیں کیوں نہانا چاہیے۔ یہ جواب اتنا اچھا نہیں ہے۔ یہ اس بات کو خاطر میں نہیں لاتا ہے کہ ممکن ہے زاکر اپنے ڈیمینشیا کی وجہ سے اسے سمجھنے پر قادر نہ ہوں۔ دور ہو جاتا اور بعد میں واپس آتا۔ یہ اچھا جواب ہے۔ اس سے طارق کو پرسکون ہونے، گہری سانس لینے اور نئی حکمت عملی پیش کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس سے زاکر کو منفی ملا قات کے بارے میں بھولنے کا وقت بھی ملتا ہے اور بعد میں مختلف انداز میں ان کے پاس یوسفے پر وہ بہتر مزاج میں بھی ہو سکتے ہیں۔ سکون بخش موسیقی چلاتا جو زاکر کو پسند ہو۔ ہاں۔ یوں تو موسیقی کا انتظام کرنے میں زائد وقت لگتا، مگر اس کارروائی سے طارق اور زاکر دونوں کو سکون پہنچانے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ چیز ان دونوں کی یوسفب سے حصول تسکین اور کم منفی ردعمل پیدا کر سکتی ہے۔ اپنے ابو کا وقار اور رازداری برقرار رکھتا۔ وہ انہیں لبادہ یا تولیے میں رکھ سکتا تھا یہاں تک کہ وہ واقعی نہا لیتے۔ صحیح۔ ڈیمینشیا والے شخص کی نگہداشت کرتے ہوئے وقار اور رازداری برقرار رکھنا ہمیشہ اچھا خیال ہے۔ یہ کام کر کے طارق یقینی بناتا کہ ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کو اطمینان ہے۔ اپنے ابو کو بہر حال نہانا شروع کرنے پر مجبور کرتا۔ یہ معاون نہیں ہے،کیونکہ اس سے صورتحال تبدیل نہیں ہوتی ہے اور یہ صرف اسے بدتر بنا سکتی ہے۔ ایرر : براۓ کرم کم ازکم ایک جواب چننے>براۓ کرم ‘صحیح جواب دکھائیں’ پر کلک کریں>ایرر : براۓ کرم اپنا جواب ٹیکسٹ باکس میں ٹائپ کریں>