ماڈیول ۵ سبق ۴۔ افسردگی، بےچیننی اور بے پروائی جب ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والا شخص روز مرہ کی سرگرمیوں میں دلچسپی کھو دے تو کیسے ردعمل کریں؟ آئیے ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں اجاز کو ڈیمینشیا ہے اور اپنی بیوی صوفیہ کے ساتھ رہتے ہیں۔ اجاز ایک دکاندار ہوا کرتے تھے اور کمیونٹی میں کافی ایکٹو تھے۔ آج کل، اجاز ایک بڑی سی کھڑکی کے قریب کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور خالی نگاہوں سے باہر گھور رہے ہو تے ہیں۔ ان کو کسی بھی چیز میں دلچسپی کرنے میں مشکل ہوتی ہے- دوسرے لوگ ڈیمنشیا کے مریضوں میں اس طرح کے رویے کو غلطی سے بےحسی سمجھ لیتے ہیں۔ صوفیہ کو بوہت فقر ہورہی ہے کیو نکہ وہ عام طور پر ایسے نہیں کرتے- وہ سب سے بوہت الگ اور دور ہوگئے ہیں۔ ایک دن، جب وہ ان کو کہتی ہے، “اجاز، کیا ہم باہر ٹہلنے چلیں؟” تو وہ جواب نہیں دیتے ہیں۔