ماڈیول ۵ سبق ١۔ رویے میں تبدیلیوں کا تعارف یہ سبق کیوں اہم ہے؟ ڈیمینشیا، لوگوں کا برتاؤ، سوچنے یا عمل کرنے کا انداز تبدیل کر دیتا ہے۔ یہ بات نہ صرف ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کے لیے، بلکہ ان کی فیملی ممبرز اور خیال رکھنے والوں کے لیے بھی تکلیف دہ یا پریشان کن ہو سکتی ہے۔ اس سبق سے مجھے کیسے مدد ملے گی؟ اس سبق سے رویے میں آنے والی تبدیلیوں کو روکنے اور ان پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ میں کیا سیکھوں گا؟ رویے میں تبدیلیاں جو خاص طور پر پریشان کن ہو سکتی ہیں۔ رویے میں تبدیلیوں کے سائیکل کو سمجھنا۔ رویے میں تبدیلیوں کا سامنا کرنے کے مختلف طریقے۔