ماڈیول ۵ سبق۵ ۔ سونے میں مشکل پچھلے مشق میں، آپ نے رات کے درمیان میں اٹھنے کے مسئلے سے نمٹنے کے طریقے شناخت کیے۔ اب آئیے خود آپ کی صورتحال پر اور کچھ اضافی جوابات پر نظر ڈالتے ہیں۔ اپنی سمجھ بوجھ چیک کریںرات کے درمیان میں اٹھنے سے نمٹنا اگر آپ جس شخص کا خیال رکھتے ہیں کو سونے کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو آپ درج ذیل جوابات میں سے کس کو منتخب کریں گے؟ براہ کرم وہ سبھی جوابات منتخب کریں جو آپ مناسب محسوس کرتے ہیں۔ خود کو پرسکون رہنے کی یاد دلائیں اور ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کو سلانے پر فوکس کریں۔ اس طرح سے، آپ جذباتی طور پر ردعمل کرنے کی بجائے، سونے کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اپنی توانائی استعمال کریں گے۔آرام سے اس شخص کو یاد دلائیں کہ اندھیرا ہو گیا ہے اور یہ وقت سونے کا ہے۔ اگر ضرورت ہو تو اس شخص کو سکون پہنچانے کی کوشش کریں، مثلاً سکون بخش موسیقی چلا کر۔اپنے زیر نگہداشت فرد کو بلند آواز میں پڑھ کر سنائیں۔ کوئی ایسی چیز منتخب کریں جو آپ کے علم کے مطابق سکون آور اثر رکھتی ہو، شاید کوئی نظم یا کہانی۔ گانا گائیں یا ایک ساتھ گنگنائیں۔ دوسرا اختیار ایک ساتھ 15 منٹ تک دعا یا مراقبہ کرنا ہے۔ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کو آرام پہنچائیں۔ انہیں روئی بھرا ہوا جانور دیں اور گلے لگائيں یا تب تک انہیں پکڑے رہیں جب تک انہیں نیندنہ آ جائے۔صحیح جواب دکھائیں خود کو پرسکون رہنے کی یاد دلائیں اور ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کو سلانے پر فوکس کریں۔ اس طرح سے، آپ جذباتی طور پر ردعمل کرنے کی بجائے، سونے کا مسئلہ حل کرنے کے لیےکوشش کریں۔ آرام سے اس شخص کو یاد دلائیں کہ اندھیرا ہو گیا ہے اور یہ وقت سونے کا ہے۔ اگر ضرورت ہو تو اس شخص کو سکون پہنچانے کی کوشش کریں، مثلاً سکون بخش موسیقی چلا کر۔ جس شخص کا خیال رکھتے ہیں ان کو بلند آواز میں پڑھ کر سنائیں۔ کوئی ایسی چیز منتخب کریں جو آپ کے علم کے مطابق سکون آور اثر رکھتی ہو، شاید کوئی نظم یا کہانی۔ گانا گائیں یا ایک ساتھ گنگنائیں۔ دوسرا اختیار ایک ساتھ 15 منٹ تک دعا یا مراقبہ کرنا ہے۔ ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کو آرام پہنچائیں۔ انہیں روئی بھرا ہوا جانور دیں اور گلے لگائيں یا تب تک انہیں پکڑے رہیں جب تک انہیں نیندنہ آ جائے۔ ایرر : براۓ کرم کم ازکم ایک جواب چننے>براۓ کرم ‘صحیح جواب دکھائیں’ پر کلک کریں>ایرر : براۓ کرم اپنا جواب ٹیکسٹ باکس میں ٹائپ کریں> تجویز سونے کے مسائل کا تعلق افسردگی سے ہو سکتا ہے۔ اگر آپ جس شخص کا خیال رکھتے ہیں ان کو سونے میں مشکل درپیش ہے ، تو آپ سبق 4 افسردگی، بےچیننی ، یا بے پروائی پڑھیں۔ براہ کرم ڈاکٹر سے مشورہ بھی طلب کریں۔