ماڈیول ۵ سبق ۹۔ سوچ میں تبدیلیاں سوچ میں تبدیلیاں کیا ہیں؟ سوچ میں تبدیلیوں میں غلط وقت پر غلط چیز بولنا، کسی صورتحال میں نامناسب طور پر (inappropriately) عمل کرنا، یا خود کی حدود کو نہیں سمجھنا شامل ہو سکتا ہے۔ عموماً یہ اعمال نقصان دہ نہیں ہوتے ہیں، لیکن وہ ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص یا خیال رکھنے والے کے لیے پریشانی یا ندامت کی وجہ بن سکتے ہیں۔ ڈیمینشیا والے لوگوں کو اکثر مدد یا یقین دہانی کی تلاش ہوتی ہے۔