ماڈیول ۵ سبق ۴۔ افسردگی، بےچیننی اور بے پروائی اپنی سمجھ بوجھ چیک کریںڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کے تئیں ردعمل کرنا جو یومیہ سرگرمیوں میں دلچسپی کھو دے؟ آپ کے خیال سے صوفیہ کو کس طرح ردعمل کرنا چاہیے؟ براہ کرم وہ سبھی جوابات نشان زد کریں جو آپ کے خیال میں صحیح ہیں۔ صوفیہ پھر سے اس بارے میں سوچتی ہے کہ اجاز کو واقعتاً کون سا کام کرنے میں مزہ آتا تھا اور سوچتی ہے کہ وہ کس طرح مدد کر سکتی ہے، یا بطور مثال، اخبار پڑھ کر انہیں سنا کر، ان کی من پسند ڈش بنا کر۔صوفیہ دروازہ بند کرتی ہے اور اجاز کے ساتھ مشغول ہونے کی مزید کوشش نہیں کرتی ہے۔صوفیہ کہتی ہے: “آئیے ایک ساتھ سیر کو چلتے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ آپ تھوڑی دیر کے لیے گھر سے باہر رہ کر کس قدر لطف اٹھاتے تھے۔”صوفیہ کہتی ہے: “آپ اب کبھی بھی میری پسند کا کام نہیں کرتے ہیں، آپ کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ میں کیا کرنے والی ہوں۔”صوفیہ اجاز کے پاس جاتی ہے اور ان کے بال سہلاتی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ وہ ان سے پیار کرتی ہے اور وہ ساتھ مل کر کچھ کرنا چاہتی ہے۔ اجاز اس کی طرف مڑتے ہیں اور کمزور سی مسکراہٹ لاتے ہیں۔صوفیہ اجاز کے پاس جاتی ہے اور کہتی ہے “میں اس کاہلی سے بری طرح تھک گئی ہوں، اٹھیے اور آئیے باہر چلتے ہیں۔”صحیح جواب دکھائیں صوفیہ پھر سے اس بارے میں سوچتی ہے کہ اجاز کو واقعتاً کون سا کام کرنے میں مزہ آتا تھا اور سوچتی ہے کہ وہ کس طرح مدد کر سکتی ہے، یا بطور مثال، اخبار پڑھ کر انہیں سنا کر، ان کی من پسند ڈش بنا کر۔ یہ اچھا جواب ہے کیونکہ یہ دکھاتا ہے کہ صوفیہ اجاز کا خیال رکھتی ہے اور انہیں ایسی سرگرمی میں مشغول کرنا چاہتی ہے جس میں انہیں مزہ آئے گا۔ صوفیہ دروازہ بند کرتی ہے اور اجاز کے ساتھ مشغول ہونے کی مزید کوشش نہیں کرتی ہے۔ یہ صحیح جواب نہیں ہے کیونکہ یہ اجاز کی دلچسپی کی کمی کو اور بدتر بنا سکتا ہے۔ صوفیہ کہتی ہے: “آئیے ایک ساتھ سیر کو چلتے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ آپ تھوڑی دیر کے لیے گھر سے باہر رہ کر کس قدر لطف اٹھاتے تھے۔” یہ اچھا جواب ہے کیونکہ یہ اجاز کو یقین دلا رہا ہے اور انہیں آرام پہنچا سکتا ہے۔ صوفیہ کہتی ہے: “آپ اب کبھی بھی میری پسند کا کام نہیں کرتے ہیں، آپ کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ میں کیا کرنے والی ہوں۔” یہ اچھا جواب نہیں ہے کیونکہ یہ دکھا رہا ہے کہ وہ اجاز پر ہمت ہار رہی ہے۔ وہ اس سے اور زیادہ گریزاں ہو سکتے ہیں۔ صوفیہ اجاز کے پاس جاتی ہے اور ان کے بال سہلاتی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ وہ ان سے پیار کرتی ہے اور وہ ساتھ مل کر کچھ کرنا چاہتی ہے۔ اجاز اس کی طرف مڑتے ہیں اور کمزور سی مسکراہٹ لاتے ہیں۔ یہ اچھا جواب ہے کیونکہ یہ تسلیم کرتا ہے کہ مسئلے کا تعلق ڈیمینشیا ہے۔ وہ اسے ذاتی طور پر نہیں لے رہی ہے اور زیادہ محبت اور تعاون کا اظہار کر رہی ہے۔ صوفیہ اجاز کے پاس جاتی ہے اور کہتی ہے “میں اس کاہلی سے بری طرح تھک گئی ہوں، اٹھیے اور آئیے باہر چلتے ہیں۔” یہ جواب اچھا نہیں ہے کیونکہ براہ راست آرڈر اجاز کو مزید گریزاں بنا سکتا ہے۔ یہ ان کے ڈیمینشیا کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں دکھاتا ہے۔ ایرر : براۓ کرم کم ازکم ایک جواب چننے>براۓ کرم ‘صحیح جواب دکھائیں’ پر کلک کریں>ایرر : براۓ کرم اپنا جواب ٹیکسٹ باکس میں ٹائپ کریں>