ماڈیول ۵ سبق۵ ۔ سونے میں مشکل رات کے درمیان میں اٹھ جانے والے ڈیمینشیا والے شخص سے کیسے نمٹیں؟ آئیے دوسری مثال پر نظر ڈالتے ہیں صبح کے 3:00 بجے ہیں، حاجرا اٹھ جاتی ہیں اور گھر میں گھومنا پھرنا شروع کرتی ہیں۔ ان کی بہو، زینب سو رہی ہے۔ حاجرا پورے گھر میں تیز رفتار سے چلتی ہیں اور پھر زینب کے پاس جاتی ہیں اور اسے جگاتی ہیں۔ حاجرا پوچھتی ہیں: ہم کہاں ہیں؟ میں گھر جانا چاہتی ہوں۔” زینب پریشان ہو جاتی ہے، کیونکہ اس کو کل کام پر طویل دن گزارنا ہے۔ زینب کہتی ہے: “ماں آپ کو بستر پر واپس جانا ہے، ابھی صبح کے 3:00 بجے ہیں۔” حاجرا کہتی ہیں: “مجھے نیند نہیں آ رہی ہے۔” زینب چیختی ہے: “میں اسے اب اور براداشت نہیں کر سکتی۔”