ماڈیول ۵ سبق ۲۔ یاد داشت خراب ہونا آئیے ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں مایا اور اینی فون پر بات کر رہی ہیں۔ مایا دیکھتی ہے کہ اینی اکثر وہ چیزیں بھول جاتی ہیں جو وہ عام طور پر دن میں کرتی ہیں۔ مایا اینی کے ساتھ بے صبر ہے، اور اپنی ماں سے کہتی ہے، ” یہ مسئلہ روزبروز اور خراب ہوتا جارہا ہے”۔ اپنی سمجھ بوجھ چیک کریں روز مرہ کی سرگرمیاں بھول جانا روز مرہ کی سرگرمیاں بھول جانا فہرست سے وہ سبھی جوابات نشان زد کریں جو آپ کو صحیح لگتے ہیں۔ فون پر بات کرتے ہوئے اپنی ماں سے پنسل اور کاغذ لینے کو کہے۔ ساتھ مل کر اس دن کے منصوبے پر گفتگو کرے۔ہر وقت اپنی ماں کے ساتھ رہنے کے لیے کسی کو بحال کرے۔ ہر ہفتہ کے آخر پر اپنی ماں سے ملنے کا منصوبہ بنائے اور ہفتے کے ہر دن کے کاموں کی فہرست تحریر کرے۔سیدھے وہاں پہنچے اور اس سلسلے میں اپنی ماں کو آرڈر کرتے ہوئے صورتحال کی ذمہ داری لے۔اپنی ماں کے پاس ررہنا شروع ہو جائے۔ اپنی ماں سے پوچھے کہ وہ عموماً اس دن کو کیا کرتی ہیں۔ مثلاً، پیر کا دن دھلائی کا ہے؛ جمعرات کا دن مارکیٹ جانے کا ہے۔جو کچھ کرنا ہے وہ فون پر اپنی ماں کو بتائے۔ صحیح جواب دکھائیں فون پر بات کرتے ہوئے اپنی ماں سے پنسل اور کاغذ لینے کو کہے۔ ساتھ مل کر اس دن کے منصوبے پر گفتگو کرے۔یہ اچھا جواب ہے کیونکہ اس سے ماں کو یاد رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ مایا اپنی ماں کو ہر صبح ایک مخصوص وقت پر کال کر سکتی تھی، اور ان سے پنسل اور کاغذ لینے اور ایک ساتھ ان کے دن کا منصوبہ بنانے کو کہہ سکتی تھی۔ ہر وقت اپنی ماں کے ساتھ رہنے کے لیے کسی کو بحال کرے۔ یہ صحیح جواب نہیں ہے۔ دیگر طریقے موجود ہیں جنہیں مایا نے ابھی تک نہیں آزمایا ہے۔ ہر ویک اینڈ پر اپنی ماں سے ملنے کا منصوبہ بنائے اور ہفتے کے ہر دن کے لیے کرنے لائق کاموں کی فہرست تحریر کرے۔ یہ اچھا جواب ہے کیونکہ اس سے اس کی ماں کو یاد رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ سیدھے وہاں پہنچے اور اس سلسلے میں اپنی ماں کو آرڈر کرتے ہوئے صورتحال کی ذمہ داری لے۔یہ جواب اچھا جواب نہیں ہے کیونکہ یہ یک وقتی تدبیر ہے اور اس سے مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے۔ اپنی ماں کے پاس ررہنا شروع ہو جائے۔ یہ صحیح جواب نہیں ہے ۔ متعدد دیگر ایسے کم قوی طریقے موجود ہیں جنہیں مایا نے ابھی تک نہیں آزمایا ہے۔ اپنی ماں سے پوچھے کہ وہ عموماً اس دن کو کیا کرتی ہیں۔ مثلاً، پیر کا دن دھلائی کا ہے؛ جمعرات کا دن مارکیٹ جانے کا ہے۔یہ جواب اچھا جواب ہو سکتا ہے کیونکہ مایا اپنی ماں کو یاد دلانے کے لیے یہ معلومات استعمال کر سکتی ہے۔ جو کچھ کرنا ہے وہ فون پر اپنی ماں کو بتائے۔ یہ جواب اتنا اچھا نہیں ہے کیونکہ اس کی ماں فون پر ہونے والی گفتگو کو سمجھ نہیں سکتی ہیں یا اس پر عمل نہیں کر سکتی ہیں۔ ایرر : براۓ کرم کم ازکم ایک جواب چننے>براۓ کرم ‘صحیح جواب دکھائیں’ پر کلک کریں>ایرر : براۓ کرم اپنا جواب ٹیکسٹ باکس میں ٹائپ کریں>