ماڈیول ۵ سبق ۳۔ جارحیت (شدید غصہ) یہ سبق کیوں اہم ہے؟ وقتاً فوقتاً، ڈیمینشیا والے لوگ ناراض، جارح (aggressive) یا پرتشدد (violent) ہو سکتے ہیں۔خیال رکھنے والوں کے لیے اس پر قابو پانا اکثر ایک مشکل ترین کام ہوتا ہے۔ اس سبق سے مجھے کیسے مدد ملے گی؟ اس سبق سے جارحیت (شدید غصہ) کی امکانی وجہیں سمجھنے اور جارحیت (شدید غصہ) کو روکنے یا اس سے نمٹنے کی اہلیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ میں کیا سیکھوں گا؟ جارحیت (شدید غصہ) کیوں پیدا ہوتی ہے؟ جارح رویے پر کس طرح ردعمل کریں؟ رواں جارحیت (شدید غصہ) سے کیسے نمٹیں؟