ماڈیول

۵

سبق ۳۔ جارحیت (شدید غصہ)

آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ دور ایک مختلف مثال کے ساتھ کس طرح کام کرتا ہے؟

طارق نہانے میں اپنے ابو ، زاکر کی مدد کرنا چاہتا ہے کیونکہ زاکر کو ڈاکٹر سے دکھانا ہے۔ طارق کہتا ہے: “آپ کے نہانے کا وقت ہو گیا ہے”۔ زاکر انکار کرتے ہیں۔ طارق کے پاس کم وقت ہے اور وہ اپنے ابو کے بازو کو جھٹکتا ہے۔ وہ کہتا ہے: “آپ کو نہانا ہے کیونکہ آپ ڈاکٹر کو دکھانے جا رہے ہیں۔” زاکر اپنا بازو پیچھے کھینچتے ہیں اور مزاحمت کرتے ہیں۔ وہ طارق سے زیادہ توانا ہیں۔ طارق دوبارہ جھٹکتا ہے اور غصے سے کہتا ہے: “آپ کو نہانا ضروری ہے کیونکہ آپ ڈاکٹر کے پاس جا رہے ہیں اور صاف ہونا ضروری ہے”۔ زاکر کافی ناراض ہوتے ہیں، چلاتے ہیں اور طارق کو دھکیلنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ پریشان ہو جاتے ہیں۔

1. اپنی سمجھ بوجھ چیک کریں

جارح رویے کو سمجھنا۔

زاکر ناراضگی کے ساتھ نہانے سے انکار کرتے ہیں۔

کیا آپ اس مثال میں رویے کی تبدیل کا دور تین حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں؟ براہ کرم ذیل کے باکسز پُر کریں۔

21/74