ماڈیول

۵

سبق ۷ ۔ اعادی رویہ

اعادی رویے کی صورت میں ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کو کیسے آرام پہنچائیں؟

آئیے اس مثال پر نظر ڈالتے ہیں

یوسف اپنے والد امران کی دیکھ بھال کر رہا ہے، کیونکہ اصل خیال رکھنے والے ، اس کی ماں چند گھنٹوں کے لیے گھر سے باہر گئی ہیں۔ سب ٹھیک معلوم پڑتا ہے، ویسے یوسف غور کرتا ہے کہ اس کے والد زیادہ تناؤ میں ہیں کیونکہ یوسف کی ماں موجود نہیں ہیں۔

یوسف اور امران ایک ساتھ لنچ کرتے ہیں۔ لنچ ختم کرنے کے تھوڑی دیر بعد، امران پوچھتے ہیں “لنچ کب ہے؟” اور “ہم لنچ میں کیا کھائیں گے؟” یوسف شروع میں اس بارے میں زیادہ نہیں سوچتا ہے؟ پھر، دوبارہ، چند منٹوں کے بعد، امران پوچھتے ہیں “لنچ کب ہے؟”، “ہم لنچ میں کیا کھائیں گے؟” اور “تمہاری ماں کہاں ہیں؟” امران بارہا یہ سوال دہراتے ہیں۔

یوسف الجھن زدہ ہے کہ امران ایسا کیوں کر رہے ہیں اور اپنے والد کے بارے میں کافی زیادہ فکر مند ہو جاتا ہے۔ یوسف سوالوں کا جواب دیتا رہتا ہے، لیکن تھوڑا پریشان ہو جاتا ہے اور اس کی آواز بلند ہو جاتی ہے۔ یوسف تیز آواز میں ردعمل کرتا ہے اور وہ تنگ آ گیا ہے “میں نے پہلے ہی ان سوالوں کا جواب دے دیا ہے، آپ کیوں پوچھتے رہتے ہیں؟”

54/74