ماڈیول ۵ سبق ۳۔ جارحیت (شدید غصہ) آپ نے جو کچھ سیکھا ہے آئیے اس کا جائزہ لیں جارحیت (شدید غصہ)، جیسے دھکیلنا یا دھکا دینا، ڈیمینشیا والے لوگوں کے خیلا رکھنے والوں کے ساتھ پیش آ سکتا ہے۔ جارحیت (شدید غصہ) ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کے خیال رکھنے والے کے لیے کافی پریشان کن ہو سکتا ہے۔ ماحول کو مزید پرسکون بنانے کے لیے اسے تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔ ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کا وقار برقرار رکھنے کی کوشش کریں؛ انہیں ایسی سرگرمیوں میں شامل ہونے پر مجبور نہ کریں جسے وہ انجام دینا نہیں چاہتے۔ اگر ایک طریقہ کام نہ کرے تو دوسرا آزمائیں۔ تسلیم کریں کہ برے وقت، لیکن اچھے وقت بھی آ سکتے ہیں۔ خود کو یاد دلائیں کہ جارحیت (شدید غصہ) ڈیمینشیا کے مرض کا حصہ ہو سکتی ہے۔ اگر آپ جس شخص کا خیال رکھتے ںمسلسل جارحیت (شدید غصہ) دکھاتا ہے تو انٹرنیٹ پر بہت سارے وسائل دستیاب ہیں۔ مثلاً: https://www.alzheimers.org.uk آپ نے یہ سبق پورا کر لیا، بہت خوب!