ماڈیول ۲ سبق ۴۔ دوسروں کو شامل کرنا فاطمہ کو جن اقسام کی مدد اور تعاون ملتا ہے انہیں نیچے پیش کیا گیا ہے۔ عملی مدد فیملی: مہینے میں ایک بار میری بہن گھر کی صفائی میں مدد کرتی ہے۔ دوست: ہفتے میں ایک بار میری دوست حبا خریداری اور کھانا بنانے میں مدد کرنے آتی ہے۔ خوشگوار سرگرمیوں میں مدد فیملی: فیملی کے کئی لوگ میرے شوہر کو باقاعدگی سے چہل قدمی کے لیے باہر لے جاتے ہیں۔ جذباتی تعاون بھائی: جب بھی مجھے ضرورت ہوتی ہے محمد میری بات سننے کے لیے ہمیشہ حاضر رہتا ہے۔ معلومات فراہم کرنا شناسا/پڑوسی: میرے پڑوسی ڈیمینشیا سے متعلق معلومات تلاش کرنے میں مدد کرتے ہیں۔