ماڈیول ۲ سبق ۳۔ اعانت یافتہ فیصلہ سازی فیصلہ سازی میں حمایت یا تعاون کیو ضروری ہے؟ ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والےشخص کو اپنے خود کے فیصلہ کرنے میں مدد اور تعاون کرنا بہت اہم ہے۔ کسی بھی انسان کی طرح، ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے لوگوں کو اپنی زندگی اور بہتری کے فیصلے بنانے کا پورا حق ہے۔ تاہم، ڈیمینشیا کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ فیصلے کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ نتیجے میں، کبھی کبھی، رشتہ دار، ڈیمینشیا والے لوگوں کو فیصلے کرنے میں مدد کرنے کے بجائے، خود ہی ان کے لئے فیصلے کرنے لگتے ہیں۔ اس سبق میں آپ سیکھیں گے کہ جب آپ جس شخص کی دیکھ بھال کرتے، ان کو ضرورت پڑنے پر آپ ان کا تعاون اور مدد کس طرح کر سکتے ہیں۔