ماڈیول ۲ سبق ۴۔ دوسروں کو شامل کرنا فیملی اور دوستوں کو شامل کرنے کی اہمیت ڈیمنشیا کے ساتھ رہنے والے شخص کی دیکھ بھال کرنے کے لیے دوسروں کو شامل کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ آپ سوچ سکتے ہیں کہ دوسرے لوگ آپ کی طرح دیکھ بھال فراہم کر نہیں سکتے ہیں، کہ ان کے پاس وقت نہیں ہے یا مدد مانگنے پر ‘نہیں’ کہہ سکتے ہیں۔ جیسے جیسے وقت آگے بڑھتا ہے، جس شخص کی آپ دیکھ بھال کرتے ہیں، اسے روزانہ کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ مدد کی ضرورت ہوگی۔ لہذا، دوسروں کو شامل کرنا ضروری ہے تاکہ کاموں کوتقسیم کیا جا سکے. کسی ایسے شخص سے بات کرنا بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے جو آپ کے حالات اور احساسات کو سمجھتا ہو۔ بہت زیادہ انتظار نہ کریں، کیونکہ ابتدائی طور پر مدد آپ کو طویل مدت میں اپنے خاندان کے فرد یا جاننے والے کو دیکھ بھال جاری رکھنے میں مدد کرے گی۔ دوسروں سے مدد مانگنا ناکامی نہیں ہے۔ بلکہ دوسروں کو شامل کرنا ڈیمنشیا والے شخص کی مدد کرنے کا ایک طریقہ ہے۔