ماڈیول ۲ سبق ۳۔ اعانت یافتہ فیصلہ سازی پیچیدہ فیصلے کرنے میں ڈیمینشیا والے فرد کا تعاون کیسے کیا جائے؟ ڈیمنشیا کے دوران ایک وقت آتا ہے جب ایک شخص کوئی پیچیدہ فیصلہ، جیسے طبی علاج سے متعلق فیصلے، نہیں کر سکتا ہے۔ آئیے ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں مریم کو ویسکولر ڈیمنشیا ہے اور اس کی دیکھ بھال اس کے بیٹی سارہ کرتی ہے۔ ڈاکٹر مریم کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ اپنے بلڈ پریشر کے لئے دوا کا استعمال شروع کردے۔ مریم کہتی ہیں کہ وہ گولیاں نہیں لینا چاہتیں کیونکہ انہیں سمجھ نہیں اتا کہ ان کو دوا کی کیا ضرورت ہے۔ اپنی سمجھ بوجھ چیک کریں-3پیچیدہ فیصلے کرنے کے لیے تعاون ڈاکٹر اور سارہ کو کیا کرنا چاہیے؟ ایک سے ذیادہ جوابات درست ہیں۔ مریم وہی کہتی ہے جو وہ چاہتی ہے ، لہذا اسے یہ فیصلہ کرنے میں مدد کی ضرورت نہیں ہے کہ دوا سے شروع کرنا ہے یا نہیں۔ ڈاکٹر نے وضاحت کی کہ دوا لینا ان کی صحت کے لئے اچھا ہے ، کیونکہ اس سے ان کے دماغ میں ڈیمنشیا کی وجہ سے مزید نقصان کی رفتار کم ہوجائے گی۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انہیں دوا لینی چاہیے کیونکہ یہ ان کی صحت کے لیے اچھا ہے۔ ان کی بیٹی کا کہنا ہے: “ماں، آپ کو معلوم ہے کہ آپ چیزیں بھول جاتی ہیں اور جب آپ کچھ کہنا چاہتی ہیں تو درست الفاظ ڈھونڈنے میں آپ کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ دوائیں لینے سے یہ مسائل تھوڑے کم ہو سکتے ہیں۔”صحیح جواب دکھائیں مریم وہی کہتی ہے جو وہ چاہتی ہے ، لہذا اسے یہ فیصلہ کرنے میں مدد کی ضرورت نہیں ہے کہ دوا سے شروع کرنا ہے یا نہیں۔ یہ درست نہیں ہے ڈاکٹر نے وضاحت کی کہ دوا لینا ان کی صحت کے لئے اچھا ہے ، کیونکہ اس سے ان کے دماغ میں ڈیمنشیا کی وجہ سے مزید نقصان کی رفتار کم ہوجائے گی۔ یہ صحیح ہے! اس کے ڈاکٹر کی وضاحت مریم کو دوا لینے کی اہمیت سمجھتی ہے اور اسے ایک باخبر فیصلہ کرنے کا موقع دیتی ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انہیں دوا لینی چاہیے کیونکہ یہ ان کی صحت کے لیے اچھا ہے۔ یہ درست نہیں ہے ویسے یہ سچ ہے کہ دوا اس کی صحت کے لئے اچھی ہوگی ، لیکن ڈاکٹر مریم کو بتا رہا ہے کہ کیا کرنا ہے ، جو اتنی اچھی بات نہیں ہے۔ ان کی بیٹی کا کہنا ہے: “ماں، آپ کو معلوم ہے کہ آپ چیزیں بھول جاتی ہیں اور جب آپ کچھ کہنا چاہتی ہیں تو درست الفاظ ڈھونڈنے میں آپ کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ دوائیں لینے سے یہ مسائل تھوڑے کم ہو سکتے ہیں۔” صحیح! دوا لینے کی ممکنہ وجوہات کی وضاحت کرنے کے لئے مختلف الفاظ کا استعمال مریم کو یہ سمجھنے میں مدد کرسکتا ہے کہ دوا لینا اس کے لئے فائدہ مند کیوں ہوگا۔ ایرر : براۓ کرم کم ازکم ایک جواب چننے>براۓ کرم ‘صحیح جواب دکھائیں’ پر کلک کریں>ایرر : براۓ کرم اپنا جواب ٹیکسٹ باکس میں ٹائپ کریں>