ماڈیول

۲

سبق ۲۔ مواصلت کو بہتر بنانا

آئیے ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں

علی اپنے والد سے ملنے جا رہا ہے جنہیں ڈیمینشیا ہے۔ جب علی کے والد اس کو اپنے صبح کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں تو وہ درست الفاظ نہیں ڈھونڈ پاتے ہیں۔ علی اپنے والد کے سامنے اپنی بیوی  سے کہتا ہے: “مجھے ان کی کسی بھی بات کا مطلب سمجھ نہیں ارہا ہے۔ ” اس کی بیوی جواب دیتی ہے:”ہاں، مجھے بھی سمجھ نہیں ارہا ہے۔ وہ بلکل بچوں کی طرح ہوگئے ہیں۔

اپنی سمجھ بوجھ چیک کریں

اس شخص کو سنجیدگی سے لیں

آپ کے خیال سے کون سے بیانات صحیح ہیں؟

وہ سبھی جوابات نشان زد کریں جو آپ مناسب محسوس کرتے ہیں۔

یاد رکھیں

  • یہ بہت اہم ہے کہ آپ جس شخص کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، اس کو سنجیدگی سے لئے اور ان کے ساتھ احترام اور وقار کا نرتاؤ کریں۔
  • ان کی موجودگی میں ان کے بارے میں بات نہ کریں۔
  • صبر رکھیں اور انہیں صحیح الفاظ ڈھونڈنے کا وقت دیں۔
  • جب ڈیمینشیا سے متاثر شخص جس کی آپ دیکھ بھال کرتے ہیں، کو سمجھنے میں مشکل ہو تو ان سے ایسے سوالات پوچھے جن کے جواب میں وہ “ہاں” یا “نا” کہے سکتے ہیں۔
21/58