ماڈیول

۳

سبق ۲ ۔ خوشگوار سرگرمیوں کے لیے وقت نکالنا

آئیے دیکھتے ہیں کہ امل، جنید، اور عمیر کس طرح دیکھ بھال اور خوشگوار سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی اہمیت کا تجربہ کرتے ہیں۔

امل

امل اپنی ماں کی دیکھ بھال کرتی ہے جو ڈیمنشیا کے ساتھ رہ رہی ہے۔ وہ اپنا زیادہ تر وقت دیکھ بھال کرنے میں گزار دیتی ہے اور بیت کم ہی اپنے لئے وقت نکالتی ہے۔ وہ کسی بھی خوشگوار سرگرمیوں میں شرکت نہیں کرتی ہے۔
امل نے نوٹ کیا کہ حال ہی میں وہ بہت زیادہ تھکنے لگی ہے اور محسوس کرتی ہے کہ وہ پہلے کی طرح اپنی ماں کی دیکھ بھال نہیں کر سکتی ہے۔

جنید

جنید اپنے بھائی کی دیکھ بھال کرتا ہے جو ڈیمنشیا کے ساتھ رہ رہا ہے۔ جنید کو زیادہ نیند نہیں ملتی ہے اور دوپہر کی نیند(afternoon naps) کے لئے بہت کم ہی کنھی وقت ملتا ہے۔

اس نے حال ہی میں اپنی بہن سے آنے اور دیکھ بھال میں مدد کرنے کے لئے کہنا شروع کیا ہے تاکہ وہ ہر دوپہر کواپنی نیند پوڑی کرسکے اور کچھ دیر کے لیے ٹی وی (t.v) دیکھ سکے۔

عمیر

عمیر اپنی بیوی کی دیکھ بھال کرتا ہے جو ڈیمنشیا کے ساتھ رہ رہی ہے۔ حال ہی میں، انہوں نے ایک پیشہ ور دیکھ بھال کرنے والے کی خدمات حاصل کی ہیں جو اس کی بیوی کی دیکھ بھال میں مدد کرنے کے لئے ہفتے میں تین بار اتی ہے.

جب پیشہ ور دیکھ بھال کرنے والا وہاں ہوتا ہے، تو عمیر اخبار پڑھتا ہے یا کچھ دیر باہر چلنے کے لئے جاتا ہے۔

ذہن میں رکھیں

  • اگر آپ اپنے لئے وقت نکال نہیں سکتے ہیں تو، آپ بہت تھک سکتے ہیں جس سے آپ کو دیکھ بھال جاری رکھنے میں مشکلات ہوسکتے ہیں۔
  • آپ خاندان اور دوستوں سے ڈیمنشیا کے ساتھ رہنے والے شخص کی دیکھ بھال میں مدد کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں تاکہ آپ اپنے لئے کچھ وقت لے سکیں۔
  • اگر یہ سستی اور ممکن ہے تو، آپ اپنے خاندان کے فرد یا دوست کی دیکھ بھال میں مدد کرنے کے لئے ایک پیشہ ور دیکھ بھال کرنے والے کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں تاکہ آپ اپنے لئے کچھ وقت لے سکیں۔
8/30