ماڈیول ۳ سبق ۳ ۔ مختلف انداز سے سوچنا مختلف انداز سے سوچنا آپ کو بہتر احساس دلاتا ہے بعض اوقات آپ پیش آنے والے معاملات کو تبدیل نہیں کر سکتے، لیکن آپ اپنا جواب تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ واقعات کو تبدیل نہیں کر سکتے لیکن آپ اپنے خیالات تبدیل کر سکتے ہیں۔ مثال ۱: فرحان فرحان اپنی بیوی زویا کی دیکھ بھال کرتا ہے، جو ڈیمنشیا کے ساتھ رہ رہی ہے۔ وہ مندرجہ ذیل لکھتے ہیں: نام: فرحان وہ کون سا واقعہ تھا جس نے آپ کو پریشان یا تکلیف دہ محسوس کیا؟ کل میری بیوی زویا اور میں کچھ دوستوں کے گھر افتار پر گئے۔ زویا نے اپنا روحافزے کا گلاس فرش پر گرا دیا۔ جب ہمارے دوست نے فرش صاف کرنا شروع کیا تو زویا نے کوئی مدد نہیں کی، لیکن وہ راستے میں کھڑی رہی۔ اس نے اپنے رویے پر معافی نہیں مانگی بلکہ ہنس پڑی۔ آپ کے غیر مفید خیالات کیا تھے؟ ہمارے دوست میری بیوی سے ناراض ہیں اور ہمیں دوبارہ اپنے گھر دعوت نہیں دیں گے۔ کیا سوچنا زیادہ مددگار ہوگا؟ میری بیوی کو ڈیمنشیا ہے اور وہ اس طرح سوچ اور عمل نہیں کر سکتی ہے جیسے وہ پہلے کرتی تھی۔ ہمارے دوست میری بیوی پر الزام نہیں ڈالیں گے کیونکہ میں نے انہیں سمجھایا ہے کہ اسے ڈیمنشیا ہے اور اس کی سوچنے میں مچکلات آئی ہے۔ مفید خیالات آپ کو کیسا احساس دلا سکے؟ پریشان اور شرمندہ ہونے کے بجائے، میں اس دن کے بارے میں خوش ہوتا جو ہم نے اپنے دوستوں کے ساتھ گزارا تھا.