ماڈیول ۳ سبق ۲ ۔ خوشگوار سرگرمیوں کے لیے وقت نکالنا سرگرمی کیا آپ درج ذیل میں سے کسی کو پہچانتے ہیں؟ براہ کرم جو بھی آپ پر لاگو ہوتا ہے اسے منتخب کریں۔ وقت نہیں ہے۔ آپ محسوس کرسکتے ہیں کہ آپ بہت مصروف ہیں اور کوئی فارغ وقت تلاش کر نہیں سکتے ہیں۔ یہ واقعی اہم ہے کہ آپ دن کے دوران یا شام میں کچھ وقت نکالنے کی کوشش کریں تاکہ آپ کشھ ایسا کر سکے جس سے آپ کو مزہ آئے۔ اگر آپ کے پاس کم وقت ہے تو کچھ خوشگوار سرگرمیاں ایسی ہوتی ہیں جن میں زیادہ وقت نہیں لگتا اور جن میں آپ اپنے دن میں فٹ کر سکتے ہیں۔توانائی نہیں ہے۔ آپ کے پاس کم توانائی ہوسکتی ہے کیونکہ دیکھ بھال کرنا تھکا سکتا ہے۔ ویسے تو یہ تصور کرنا مشکل ہے، مگر اپنے پسند کا کچھ کرنے کے بعد آپ زیادہ توانائی بخش (energized) محسوس کریں گے۔پیسہ نہیں ہے۔ آپ سوچ سکتے ہیں کہ آپ کو کچھ خوشگوار کرنے کے لئے بہت سارے پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں. خوشگوار سرگرمیاں مہنگی نہیں ہونی چاہئیں۔ آپ سرگرمیوں کو اتنا ہی آسان رکھ سکتے ہیں جتنا آپ چاہتے ہیں۔ مثال کے طور پر، چائے پینے کے لئے کسی دوست سے ملنے یا خود کہی باہر چل کے جانے جیسی چیزوں پر پیسہ خرچ نہیں ہوتا ہے.موڈ میں نہیں ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کو خوشگوار سرگرمیاں کرنے کا دل نہیں ہورہا ہے۔ ویسے تو یہ تصور کرنا مشکل ہے، لیکن آپ کا موڈ اپنے کیوئی پسندیدہ چیز کرنے کے بعد بہتر ہوگا۔ دوسری طرف، خوشگوار سرگرمیاں نہ کرنا سے آپ کا موڈ کے خراب ہونے کے امکانات ہیں۔جسمانی پابندی. آپ سوچ سکتے ہیں کہ اگر آپ کو کوئی جسمانی پابندی ہئ تو، آپ خوشگوار سرگرمیاں نہیں کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کی کوئی جسمانی پابندی ہے تو، ایسے سرگرمیوں کے بارے میں سوچیں جو آپ اپنی پابندی کے باوجود کرسکتے ہیں۔ بہت سے چیزے ہیں، جیسےکچھ پڑھنا، کھیل کھیلنا یا کسی دوست سے بات کرنا۔ احساس جرم۔ آپ ایک مجرم کے طرح محسوس کرسکتے ہیں کیونکہ آپ کو ایسے لگ رہا یوگا کہ آپ اس شخص جس کی آپ دیکھ بھال کرتے ہیں اس سے دور بھاگ رہے ہیں۔ آپ کو اپنی پسند کی چیزیں کرنے، آرام کرنے اور ریچارج کرنے کے لئے وقت کی ضرورت ہے تاکہ آپ ان کے لئے مناسب دیکھ بھال فراہم کرسکیں۔ ایک اچھا دیکھ بھال کرنے والا ہونے کا مطلب ہے اپنے آپ کا بھی خیال رکھنا۔سیو