ماڈیول ۳ سبق ۲ ۔ خوشگوار سرگرمیوں کے لیے وقت نکالنا آج آپ اپنی کون سی سرگرمیاں کر سکتے ہیں؟ جتنی جلدی ممکن ہو اپنی خوشگوار سرگرمیوں کو کرنا شروع کرے اور انہیں اپنے روزانہ کی زندگی میں شامل کرئے۔ آج آپ اپنی کون سی سرگرمیاں کر سکتے ہیں؟ اگر آج کوئی سرگرمی شروع کرنا مشکل ہے تو، ان خوشگوار سرگرمیوں کے بارے میں سوچیں جو آپ کل کرسکتے ہیں۔ یاد رکھیں چھوٹے اہداف سے شروع کریں اور اپنی پہلی کوشش میں کامیابی محسوس کرنے کے بعد مزید خوشگوار سرگرمیاں شامل کریں۔ جو سرگرمیوں آپ کرنا چاہتے ہیں ان پر دوبارہ غور کریں تاکہ وہ آپ کے لیے ممکن ہو سکے۔ خوشگوار سرگرمیاں قابل حصول ہونی چاہئیں۔ مختلف وجوہات ہیں جن کی وجہ سے آپ محسوس کرسکتے ہیں کہ خوشگوار سرگرمیاں قابل حصول نہیں ہیں۔ ان وجوہات کے باوجود خوشگوار سرگرمیاں انجام دینے کے طریقے موجود ہیں۔