ماڈیول ۳ سبق ۳ ۔ مختلف انداز سے سوچنا مثال 2 حمیدہ مثال ۲: حمیندہ اپنے شوہر فواد کی دیکھ بھال کریے ہے جو ڈیمینشیا کے ساتھ رہتا ہے۔ وہ درج ذیل ناتیں لکھتی ہے: نام: حمیندہ وہ واقعہ کیا تھا جس نے آپ کو پریشان یا بے بس ہونے کا احساس دلایا؟ ایک ہفتہ پہلے، میری بہن ہم سے ملنے آئی تھی۔ دن کے آخر میں، میں نے فواد سے کہا، “اج ایک بہت اچھا دن تھا، کیا آپ کو نہیں لگتا؟” پھر اس نے کہا کہ اسے پتا نہیں ہے، کیونکہ اسے ٹھیک سے یاد نہیں ہے کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا لہ وہ تھک گئے ہیں اور سونا چایتے ہیں۔ آپ کے غیر مفید خیالات کیا تھے؟ ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ قابل قدر نہیں ہے کیونکہ فواد بھول جاتا ہے کیا سوچنا زیادہ مفید ہوگا؟ ہا وہ یاد نہیں کر سکتا کہ ہم نے کیا کیا، لیکن میں جانتی ہوں کہ اس کا دن بھی بہت اچھا تھا، اور یہی اہمیت رکھتا ہے. وہ آج بہت مسکرایا اور کہتا رہا کہ کتنا اچھا تھا کہ تماری بہن آئی۔ مفید خیالات آپ کو کیسا احساس دلا سکے؟ اداس اور بےبس محسوس کرنے کے بجائے، میں اس دن کے بارے میں خوش ہوتی جو ہم نے میری بہن کے ساتھ گزارا تھا۔