ماڈیول ۳ سبق ۲ ۔ خوشگوار سرگرمیوں کے لیے وقت نکالنا خوشگوار سرگرمیاں ایک ساتھ انجام دینا جس شخص کی آپ دیکھ بھال کرتے ہیں ان کے ساتھ خوشگوار سرگرمیاں کرنا بہت فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ تاہم ، شروع میں ایسےخوشگوار سرگرمیوں کے بارے میں سوچنا مشکل ہوسکتا ہے جو آپ دونوں کے لئے مناسب ہو۔اس سبق میں ہم ان خوشگوار سرگرمیوں کی ایک فہرست بنائیں گے جو آپ اس شخص کے ساتھ کرسکتے ہیں جس کی آپ دیکھ بھال کرتے ہیں۔ سب سے پہلے، پچھلی سبق سے ہم جنید کے تجربے پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ جنید جنید اپنے بھائی کی دیکھ بھال کرتا ہے جو ڈیمنشیا کے ساتھ رہ رہا ہے۔ جب اس کی بہن ان کے بھائی کی دیکھ بھال کرتی ہے، دوپیر کو اپنی نیند پوری کرنے کے علاوہ، جنید اپنے بھائی کو محلے میں چلنے کے لئے باہر لے جاتا ہے۔ اس کا بھائی کو بھی چلنے جانے میں مزہ اتا ہے اور جنید کچھ ورزش اور تازہ ہوا بھی حاصل کرسکتا ہے۔