ماڈیول ۳ سبق ۳ ۔ مختلف انداز سے سوچنا سرگرمی کون سے معاون خیالات آپ کو درپیش ہیں؟ پچھلی مثال میں آپ نے اشارہ کیا کہ کون سے خیالات مددگار ہیں اور کون سے غیر مددگار ہوسکتے ہیں۔ ذیل میں آپ کو مددگار خیالات کی ایک فہرست ملے گی۔ براہ کرم خود کو درپیش معاون خیالات نشان زد کریں یا اضافی مثالیں پیش کریں۔ آرام کرنے کے لئے وقت نکالنا ٹھیک ہے کیونکہ اس سے مجھے دیکھ بھال کا ایک اچھا معیار فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ دوسروں کے ساتھ اپنے جذبات کا اشتراک کرنے سے دباؤ کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ دوسروں سے مدد مانگنے سے مجھے دیکھ بھال کا بوجھ بانٹھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ اپنے لئے وقت بنانے سے مجھے بہتر دیکھ بھال فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ڈیمنشیا ایک بیماری ہے۔ یہ میری یا کسی اور کی غلطی نہیں ہے. مجھے ہر وقت دوسروں کو اپنا سارا وقت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔دیگر:سیو ذہن میں رکھیں اپنے غیر معاون خیالات کو معاون خیالات سے بدلنا آپ کو بہتری کا احساس دلا سکتا ہے۔ اچھے اور برے دن آئیں گے، اور یقینا ایسے وقت بھی آئیں گے جب پریشان، اداس یا غصہ محسوس کرنا آپ کے حالات کے مطابق بلکل تھیک ردعمل ہو گا۔ آپ کے خیالات کو تبدیل کرنا ہمیشہ ممکن نہیں ہوسکتا ہے. ان حالات میں، اپنے آپ پر مہربانی کا مظاہرہ کرے اور خود پر پر بہت زیادہ سخت ہوئے بغیر ان احساسات کو قبول کرنے کی کوشش کریں۔