آرام حاصل کرنے کی سرگرمی (Relaxation activities)

آرام حاصل کرنے کی سرگرمی –
بیسک بریڈینگ (Basic breathing)

اپنی سانس پر توجہ کرنا آرام دہ ہے۔ سانس لینے کی ورزش کرکے آپ تناؤ کو کم کرسکتے ہیں۔

اس ورزش میں لگے گا:  5 منٹ سے کم۔

انتباہ: اگر آپ کو سانس لینے میں پریشانی کا سامنا ہو رہا ہے تو، یہ ورزش ہو سکتا ہے آپ کے لیے بہترین اختیار نہ ہو۔

آپ یہ کام اس طرح کرتے ہیں:

  • بیٹھتے وقت اپنی کرسی پر سیدھے بیٹھ جائیں اور اپنی پیٹھ کرسی کے پچھلے حصے پر رکھیں۔
  • کھڑے ہونے کے حالت میں، بلکل سیدھے کھڑے ہوں۔
  • اپنے دونوں پاؤں کو زمین پر چپٹا رکھیں۔
  • اپنی سانس لینے پر توجہ رکھیں کریں.
  • ویسے ہی سانس لیں جس طرح آپ لیا کرتے ہیں۔
  • یہ محسوس کرنے کی کوشش کریں کہ آپ کس طرح سانس لیتے ہیں. اپنا ہاتھ اپنے پیٹ پر رکھیں تاکہ یہ محسوس ہو سکے کہ آپ کس طرح سانس لیتے ہیں اور سانس خارج کرتے ہیں۔
  • اپنے منہ سے سانس نکالیں اور جتنا ممکن ہو اپنے پیٹ کو اندر کی طرف کھینچیں۔
  • چند سانسوں تک اس انداز میں سانس لینے پر عمل کریں اور پھر ورزش روک دیں۔
6/12