آرام حاصل کرنے کی سرگرمی (Relaxation activities)

آرام حاصل کرنے کی سرگرمی –
نیک موومنٹس (Neck movements)

اس ورزش سے آپ اپنی گردن میں کم تناؤ محسوس کریں گے۔ یہ آپ کے دماغ میں خون کی روانی کو بھی بڑھائے گا۔

  اس ورزش میں لگے گا: 5 منٹ۔

آپ یہ کام اس طرح کرتے ہیں:

  • آہستہ آہستہ اور توجہ کے ساتھ آگے بڑھئے۔
  • اپنی گردن کو آگے اور پیچھے جھکائیں۔
  • جب آپ اپنا سر اوپر اور پیچھے اٹھاتے ہیں تو سانس لیں۔ جب آپ اپنی ٹھوڑی کو اپنے سینے پر گراتے ہیں تو سانس چھوڑیں۔
  • اپنی ٹھوڑی (chin) کو ایک طرف سے دوسری طرف گھمائیں۔
  • جب آپ کی ٹھوڑی(chin) بیچ میں ہو تو سانس لیں۔ جب آپ سائیڈ کی طرف دیکھتے ہیں تو سانس چھوڑیں۔
  • اپنا کان اپنے کندھے کی طرف جھکائیں۔
  • جب آپ بیچ میں ہوں تو سانس لیں۔ جب آپ اپنا کان اپنے کندھے پر گرائیں تو سانس چھوڑیں۔
  • 5 بار دہرائیں۔
8/12