نتیجہ

ذھن میں رکھنے

اپنا خیال رکھنا

  • اگر آپ اپنا خیال نہیں رکھیں گے تو اپ کے لئے دوسروں کا خیال رکھنا مشکل ہوجائے گا-
  • ضروری ہے کہ آپ خود کے لیے وقت نکالیں۔ اس سے آپ کو وہ کام کرنے میں سہولت ملے گی جن کی آپ قدر کرتے ہیں، جیسے دوسروں کے ساتھ وقت گزارنا، یا اپنے من پسند مشغلوں کا مزہ لینا۔

مدد حاصل کرنا

  • آپ اکیلے، ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے فرد کو درکار تمام تر نگہداشت فراہم کرنے پر قادر نہیں ہوں گے، خاص طور پر نہیں کیونکہ وقت گزرنے پر معاملات مزید پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔ لہذا، ہم
  • آپ کو مدد کے لیے فیملی ممبرز، دوستوں، اور پیشہ ور تنظیموں یا خدمات سے رابطہ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
  • دوسروں کے ساتھ خیال رکھنے والے کے بطور اپنے تجربوں کے بارے میں اپنے احساسات شیئر کریں۔ اگر آپ انہیں خود تک رکھتے ہیں تو آپ کے لیے اپنے فیملی ممبر یا دوست کی دیکھ بھال کرنا زیادہ مشکل ہو سکتا ہے۔

تجاویز

  • تسلیم کریں کہ اچھے اور برے دن آ سکتے ہیں۔
  • ڈیمنشیا کے ساتھ رہنے والے فرد کا خیال رکھنا خود کے لئے فائدہ مند ہوسکتا ہے لیکن ساتھ کچھ مشکلات بھی لا سکتا ہے-
  • کوشش کریں کے آپ کو جن مسائل کا سامنا ہوتا ہے ان کے لیے خود کو یا ڈیمینشیا کے ساتھ جینے والے شخص کو الزام نہ دیں۔
  • جس شخص کا آپ خیال رکھتے ہیں اگر آپ ان کی صحت کے بارے میں فکر مند ہیں یا پھر آپ نے نوٹ کیا ہے کے ان میں اچانک تبدیلی آرہی ہے تو ڈاکٹر سے مدد لیں-
  • ڈیمنشیا کے ساتھ جینے والے شخص کو فیصلوں اور روزمرہ کے کاموں میں جتنا ہوسکے شامل کریں- یہ ان کو بااختیار بنائے گا اور ان کو گھریلو معملات میں شامل رکھے گا-
1/12